ہندوستان ممبئی حملوں کا اعادہ نہیں ہونے دے گا - ہلاری کلنٹن کی کتاب کا اقتباس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

ہندوستان ممبئی حملوں کا اعادہ نہیں ہونے دے گا - ہلاری کلنٹن کی کتاب کا اقتباس

ہندوستان نے امریکہ سے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ2008میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے ممبئی میں کئے گئے حملوں کے بعد اپنی سرزمین پر اس طرح کے واقعہ کا اعادہ نہیں ہونے دے گا ۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے یہ بات کہی ۔ ہلاری نے اپنی کتاب’’ہارڈ چوائسس‘‘ میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ ار کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کی دونوں سرکردہ شخصیتوں نے بتایا تھا کہ ممبئی حملوں کے بعد کی صورتحال ان کے لئے کس قدر مشکل رہی اور انہیں پاکستان پر قابو پانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ پاکستان سے متعلق دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کے جنگجوؤں نے26نومبر2008ء کو ممبئی کے علاقوں میں حملے کرتے ہوئے166افراد کو ہلاک کردیا تھا، جن میں5امریکی بھی شامل ہیں۔ ہندوستان ا س وقت امریکہ میں پیش آئے9/11کی طرح26/11کے طور پر یاد رکھتا ہے ۔ کلنٹن نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ہندوستانی عوام کے ساتھ اظہاریگانگت کے لئے میں نے ممبئی میں واقع تاج محل ہوٹل ممبئی میں قیام کو ترجیح دی تھی کیونکہ ان حملوں میں یہ ہوٹل بھی حصہ رہی تھی ۔ ہلاری کلنٹن نے ایشیاء سے متعلق اوباما انتظامیہ کی حکمت عملی کے لئے ہندوستان کوایک اہم حصہ قرار دیا ۔ کلنٹن نے کتاب میں لکھا کہ انہوں نے2009ء میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور ممبئی حملوں میں مرنے والوں کو خراچ پیش کیا ۔ بحیثیت وزیر خارجہ انہوں نے 2برس بعد جولائی2011ء میں ہندوستان کا دورہ کیا جب کہ ان کا اولین دورہ ہنداپنی دختر چیلسی کے ہمراہ1995ء میں ہوا تھا۔ سابق امریکی خاتون اول نے اپنے شوہر بل کلنٹن کے صدارتی منصب کی میعاد ختم ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے جذباتی منظر کااحوال سناتے ہوئے کہا کہ2001میں وائٹ ہاؤس چھوڑتے ہوئے میں اور میرے شوہر ٹوٹ کر رہ گئے تھے ۔ ہلاری نے اس امر کا اظہار اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے اپنے مالی حالات کا ذکر بھی کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں مالی حالات ڈرادینے والے تھے ۔ واضح رہے کہ بل کلنٹن کے امریکی صدارت سے فراغت کے وقت دونوں میاں بیوی کی مشترکہ آمدنی416039امریکی ڈالر تھی، ہلاری نے کہا کہ ہمیں گھر رہن پر لینے اور چیلسی کی تعلیم کے لئے مل کر پونجی جمع کرنی پڑی تھی۔ ہلاری نے لیکچرز کے ذریعہ روپیہ کمانے کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی کو11ملین ڈالر کے قرض کی ادائیگی کرنی ہے ، امکانی طور پر اس قرض کی وجہ بل کلنٹن کامونیکا لیونسکی کے ساتھ سامنے والا اسکینڈل بنا تھا جس کے لئے وکلاء کو بھاری فیس ادا کرنی پڑی تھی۔ خیال رہے ہلاری کلنٹن کی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’’ہارڈ چوائسز‘‘ یعنی مشکل فیصلے کے نام سے آج منظر عام پر آئی ہے ۔ اس کتاب اور انٹرویو کے ذریعہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتاب میں کن موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ۔

Second 26/11 Mumbai attack will not be tolerated: Manmohan Singh told Hillary Clinton

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں