Pak constables fired for plucking guavas from PM Nawaz Sharif's Garden
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر تعینات دو پولس کانسٹبلوں کو اس لئے برطرف کردیا گیا کہ انہوں نے رہائش گاہ کے جام کے درختوں سے جام توڑ ے تھے ۔ لاہور پولیس کے ذرائع نے کہا کہ محض جام توڑنے کی وجہ دو کانسٹبلوں کی نوکری چلی گئی ۔ نواز شریف کی رہائش گاہ ، جٹی عمرہ کے درختوں سے جام توڑتے ہوئے دو کانسٹبلوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا کیا ۔ سیکوریٹی انچارج نے دونوں کی سرزنش کی اعلی پولیس حکام کو اطلاع دی جس پر دونوں کو برطرف کردیا گیا۔ تاہم لاہور پولیس کے ترجمان نے محض جام توڑنے کی بناء پر دونوں کو برطرف کرنے کی تردید کی۔ قبل ازیں اس سال کے اوائل میں27 پولیس والوں کو ایک بلی کے موروں کو کھاجانے کے واقعہ کے بعد معطل کردیا گیا ۔ نواز شریف لاہور کی قیام گاہ400ایکڑ وسیع علاقہ پر قائم ہے ۔ اس فارم ہاؤز میں2000پولیس والے تعینات ہیں ۔ اپوزیشن نے لاہور کی وزیر اعطم کی قیامگاہ اور فارم ہاؤز کئی ملین روپے خرچ کرنے پر کڑی تنقید کی ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں