10/جون لندن رائٹر
نئی تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سائبر کرائم کی وجہ سے دنیا بھر میں445ارب ڈالر سالانہ کا نقصان ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹر نیٹ پر تخلیقی مواد کی چوری سے اس کے تخلیق کاروں کو160ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ یہ رپورٹ سینٹر فاراسٹراٹیجک اینڈ انٹر نیشنل اسٹیڈیز نے مرتب کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم انٹر نیٹ کی پھلتی پھولتی صنعت کے لئے زہر قاتل ہے اور اس سے تجارت، مسابقتی عمل اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے ۔ سائبر کرائم کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ و دیگر نجی معلومات کے سرقہ سے سالانہ150ارب ڈالر نقصان ہوتا ہے ۔Report: Cybercrime and espionage costs $445 billion annually
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں