سعودی عرب میں 1800 ہندوستانی نرسوں کی بھرتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

سعودی عرب میں 1800 ہندوستانی نرسوں کی بھرتی

سعودی عرب نے جہاں ،تربیت یافتہ خاتون نرسوں کی قلت ہے،1800ہندوستانی نرسوں کے بشمول2100نرسوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو سعودی عرب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خدمت انجام دیں گی ۔ ایک سال کے قابل تجدید کنٹراکٹ پر کام کرنے والی یہ نرسیں ہندوستان اور فلپائن سے پہنچ رہی ہیں ۔ بھرتی کے قواعد کی تکمیل کے بعد یہ نرسیں اندورن ایک ماہ رجوع بکار ہوجائیں گی ۔ سعودی عرب کے وزارت صحت کے شعبہ نرسنگ کی ڈائرکٹر الہام سندی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ نرسیں بیچلرس اور ماسٹرس ڈگریوں کی حامل ہیں ۔ اب نرسوں کی قلت نہیں رہے گی ۔ یہ نرسیں ،وزارت صحت کے میڈیکل کیڈر کے لئے ایک حقیقی اثاثہ ثابت ہوں گی اور متعدد سرکاری ہسپتالوں میں خالی جائیدادوں کو پر کریں گی ۔ سندی اس سلکشن کمیٹی کی ایک رکن ہیں جس نے حال ہی میں نئی دہلی اور منیلا کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ضروری ہو تو مذکورہ دونوں ممالک سے مزید نرسوں کو کنٹراکٹ پر حاصل کیا جائے گا کیونکہ سعودی مرد نرسوں میں درکار نرسنگ مہارت کا فقدان ہے ۔ سندی نے مزید کہا کہ’’جب کبھی ہمیں درکار مہارت کی حامل سعودی نرس مل جائے وہ فوری طور پر بیرونی نرس کی جگہ لے لے گی۔2009ء کے ڈاٹا کے بموجب سعودی عرب کے تمام مراکز صحت110858نرسوٰن کارکرد تھیں جن میں صرف32.3فیصد تعداد سعودی نرسوں کی تھی۔

Saudi Arabia recruits 1800 Indian nurses

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں