بشار الاسد کا دوبارہ انتخاب - جمہوریت کی توہین - ولیم ہیگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

بشار الاسد کا دوبارہ انتخاب - جمہوریت کی توہین - ولیم ہیگ

برطانیہ نے شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی کامیابی کو توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل درا صل ڈکٹیٹر شپ کی برقراری کا ایک طریقہ تھا ۔ وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ بشار الاسد انتخابات سے قبل اور اس کے بعد بھی دونوں ہی صورتوں میں منطقی طور پر ناقابل قبول ہیں ۔ انتخابات سے قبل بھی اسد کا موقف غیر منطقی تھا اور مابعد انتخابات بھی اس سے عاری ہے ۔ ایسے انتخابات کا جمہوریت سے کوئی واسطہ نہیں ۔ ملک میں خانہ جنگی جاری ہے لاکھوں افراد ووٹ ڈالنے کے موقف میں نہیں اور لاکھوں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کردیا گیا ۔ تمام حزب مخالف جماعتوں پر بشار الاسد کے مظالم جاری ہیں اور انہیں کچلا جارہا ہے ۔ ان سب کے درمیان صدارتی انتخابات کے کیا معنی اور ایسی نمائش کا کیا فائدہ ۔ دراصل یہ ڈکٹیٹر شپ کی برقراری کا ایک راستہ ایک طریقہ ہے ۔ ولیم ہیگ نے یہ بھی کہا کہ بشار الاسد حکومت امن ، استحکام اور تعمیر نو کے پلان سے عاری ہے وہ ایک ہی فارمولا پر عمل کرہے ہیں کہ عوام کو ہلاک کیا جائے ۔ انہیں فاقہ پر مجبور کیا جائے اور شہروں کو تاراج و تباہ کیا جائے ۔ ان اسباب کی بنا پر لاکھوں افراد بے گھر ہوتے رہیں۔ بشار الاسد عوام کو آلام و مصائب کے جہنم میں جھونک اور ملک میں انتشار اور شکست و ریخت کے خواہاں ہیں ۔ ہیگ نے کہا کہ برطانیہ ، شام میں حقیقی سیاسی حل کے خواہاں تمام ممالک کی تائید اور ان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے ۔ اس تائید میں اعتدال پسند اپوزیشن اور شام میں حقیقی جمہوریت کے خواب ، اجتماعیت اور حقوق انسانی کے احترام کے پابند افراد اور گروپس کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے ۔

Britain brands Bashar al-Assad re-election an 'insult'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں