صدر آر ایس ایس سڑک حادثہ میں زخمی ہونے سے بچ گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

صدر آر ایس ایس سڑک حادثہ میں زخمی ہونے سے بچ گئے

صدر آر ایس ایس موہن بھاگوت آج اس وقت زخمی ہونے سے بچ گئے جب دہلی میں ان کی کار کو خود ان کے سیکوریٹی قافلہ کی گاڑی نے ٹکر دے دی ۔ بھاگوت طیران گاہ جارہے تھے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ بھاگوت کی کار کو سیکوریٹی گاڑی نے اس وقت ٹکر دی جب اس سیکوریٹی گاڑی کو ایک کار نے پیچھے سے ٹکر دی ۔ یہ حادثہ آج دوپہر دھولہ کنواں ریڈ لائٹ پوائنٹ پر پیش آیا ۔ بھاگوت ذریعہ طیارہ گورکھپور پرواز کے لئے طیران گاہ دہلی جارہے تھے ۔، مقام حادثہ سے وہ اپنی خانگی گاڑی میں طیران گاہ کے لئے روانہ ہوگئے ۔ اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ آر ایس ایس ترجمان رام مادھو نے بعد میں توئٹر پر بتایا کہ’’بھاگوت جی پوری طرح ٹھیک ہیں اور اپنے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔‘‘ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ’’سیکوریٹی گاڑی کو پیچھے سے دوسری گاڑی کی ٹکر کے سبب سیکوریٹی گاڑی آگے بڑھ گئی اور دھیرے سے بھاگوت جی کی گاڑی کو ڈھکیل دیا۔ موہن جی کو کچھ نہیں ہوا‘‘ ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کل ہی یہاں طیران گاہ جاتے ہوئے بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کا ر حادثہ میں فوج ہوگئے تھے ۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے بموجب بھاگوت کی قافلہ کی گاڑی کو حکومت ہریانہ کی ایک گاڑی نے دھکا دیا۔اس گاڑی کے ڈرائیور کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور ٹاٹا سومو گاڑی چلا رہا تھا جو حکومت ہریانہ کی ملکیت ہے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا گاڑی کو سوہن لال(40سالہ) چلا رہا تھا جو پنجور ، ہریانہ کا رہنے والا ہے۔ سوہن لال حکومت ہریانہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر کوایک ملاقات کے لئے دہلی کے مضافات میں گڑگاؤں لے جارہا تھا۔’’یہ حادثہ دوپہر بارہ بج کر چھ منٹ پر جنوب مغربی دہلی کے کنٹونمنٹ علاقہ میں پریڈ روڈ پر پیش آیا ۔ ٹاٹا سومو گاڑی نے بھاگوت کی گاڑیوں کے قافلہ کو ٹکر دی ۔ کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ بعد میں اس ٹا ٹا سومو گاڑی کو پولیس چوکی دھولہ کنواں لے جایا گیا ۔ اس وقت گاڑی کا فلیگ نیچے کردیاگیا تھا ۔ پولیس چوکی پر سوہن لال سے پوچھ تاچھ کی گئی اور لاپرواہ ڈرائیونگ پر اس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی سی پی(ساؤتھ ویسٹ) سمن گوئل نے یہ بات بتائی ۔ چیف اکاؤنٹس آفیسر کو مختصر پوچھ تاچھ کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹا ٹا سومو گاڑی نے حفاظتی قافلہ کی ایک گاڑی کو ٹکر دی اور اس کے باعث حفاظتی قافلہ کی گاڑی ، صدر آر ایس ایس کی کار سے ٹکرا گئی ۔

RSS chief escapes unhurt in road accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں