عہدیدار فرسودہ طریقے ترک کر دیں - وزیر اعظم مودی کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

عہدیدار فرسودہ طریقے ترک کر دیں - وزیر اعظم مودی کی ہدایت

وزیر اعظم نریندر مودی نے خدمات کی فراہمی کے نظام کو تیز رفتار بنانے کی توجہ دینے کی اپنی مساعی کے درمیان اعلی سرکاری عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ فرسودہ طریقوں کو ترک کردیں جس سے حکمرانی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ تمام وزارتوں اور محکموں کے77سکریٹریز اور سینئر عہدیداروں کا ایک اجتماعی اجلاس طلب کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ تجاویز پیش کرنے کے لئے یا مسائل کی یکسوئی میں ان کی مداخلت طلب کرنے کے لئے ان سے ای میل یا ٹیلی فون کے ذریعہ راست ربط پیدا کریں ۔ ڈھائی گھنٹہ طویل اجلاس کے دوران مودی نے اعلی عہدیداروں کے خیالات کی سماعت کی ۔ یہ8برسوں میں اس طرح کا پہلا اجلاس تھا ۔ ملک کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے تعلق سے عہدیداروں کے عہد اور اہلیت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے ان سے کہا کہ وہ انتظامی قواعد کو سادہ اور بہتر بنائیں اور عوام دوست بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کئی قواعد اور طریقے کار ہیں جو فرسودہ ہوچکے ہیں اور وہ حکمرانی کے عمل میں سہولت پیدا کرنے کے بجائے الجھن پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ایسے فرسودہ قواعد اور طریقوں کو ترک کرنے اور ان کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ تمام عہدیداروں کے لئے قابل رسائی کا وعدہ کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ انہیں اپنے خیالات اور آراء کے ساتھ رجوع ہوں ۔ انہوں نے اس بات کے لئے بھی عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کی وہ فیصلے کریں اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کا ساتھ دیں گے ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات کہی تھی ۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے آج تمام وزارتوں کے سکریٹریز کے ساتھ میٹنگ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی اور یہ جاننا چاہا کہ کیا انہوں نے تمام وزارتی گروپس کوبرخاست کرنے کے بعد اختیارات سے محروم وزراء مقرر کیے ہیں ۔، کانگریس کے ترجمان ششتی تھرور نے تمام وزارتی گروپس کو برخاست کرنے پر مودی پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی وزیروں کے بغیر سکریٹریز سے ملاقات کررہے ہیں ۔ بااختیار وزارتی گروپوں کو برخاست کرنے کے بعد انہوں نے اختیارات سے محرو م وزیر بنائے ہیں ۔ انہوں نے اے آئی سی سی بریفنگ کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔

Prime Minister Modi to ministers: Work cohesively for good governance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں