کمل ناتھ کی عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

کمل ناتھ کی عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف برداری

کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ کو آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے نئی تشکیل شدہ لوک سبھا کے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف دلایا۔67سالہ کمل ناتھ کو جو گزشتہ9میعادوں سے رکن پارلیمنٹ ہیں راشٹر پتی بھون میں ایک سادہ تقریب میں حلف دلایا گیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نائب صدر جمہوریہ احمد انصاری ، وزیر پارلیمنٹ امور ایم وینکیا نائیڈو، مملکتی وزیر سنتوش کے گانگوار شریف تھے۔ سابق وزیر پارلیمانی اموراور مدھیہ پردیش کے چندوارا سے رکن لوک سبھا صدر جمہوریہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے حلف لینے کے بعد مبارکباد پیش کی ۔ کمل ناتھ نے حلف برداری کے بعد کہا کہ ان کی پارٹی تعمیری اپوزیشن کارول ادا کرے گی اور نوجوانوں اور ملک کی تمناؤں کو زندہ رکھنے کے لئے کام کرے گی ۔ کمل ناتھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا’’ہم یقینی طور پر تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کریں گے‘ بی جے پی نے ایوان میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران شوروغل اور ہنگامہ آرائی کی لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔‘‘انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رول حکومت کی توجہ عوام کی ضروریات کی طرف مبذول کروانا اور زیر التواء قانون سازیوں کی یکسوئی میں مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کریں گے اور کل کے بعد یہ کام ہوگا ۔ کمل ناتھ نے کہا’’ اپوزیشن لیڈر ہوگا یا نہیں ہوگا یہ ایک اہم فیصلہ ہے۔‘‘عبوری اسپیکر لوک سبھا کے آغاز سے اسپیکر کے انتخاب تک ایوان کی کارروائیوں کو چلائیں گے ۔

Kamal Nath sworn in as interim speaker

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں