ایران تیل پر تحدیدات 6 ماہ کے لئے معطل - اوباما کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

ایران تیل پر تحدیدات 6 ماہ کے لئے معطل - اوباما کا اقدام

ایران نے متنازعہ نیو کلیئر اسلحہ پروگرام پر چونکہ اپنے وعدہ کی تکمیل کی ہے صدر امریکہ بارک اوباما نے ایران کے تیل تحدیدات پر اپنی کارروائی کو آئندہ 6ماہ کے لئے معطل کردیا ہے ۔، ہندوستان اور چین جیسے ممالک کے لئے بین الاقوامی مارکٹ میں کافی تیل موجود ہے اور یہ ماملک ایران کے تیل پر انحصار کو کم کرسکتے ہیں ۔ اس کے باوجود کانگریشنیل ایکٹ کے مطابق امریکی تحدیدات سے گریز کے لئے اوباما نے طئے کیا ہے کہ آئندہ 6ماہ کے لئے ایسے تحدیدات کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تہران ، امریکی زیر قیادت بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے اور ا پنے نیو کلیئر اسلحہ پروگرام کے بارے میں ان ممالک کی تشویش کو دور کررہا ہے ۔ وائٹ ہاؤز نے کل یہ بات بتائی ۔ جے کارنی(وائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری) نے کہا ہے کہ’’ایسے میں جب کہ مارکٹ حالات یہ بتاتے ہیں کہ ایران کے تیل کی خریدی میں زائد کمی کی اجازت دینے کافی مقدار میں تیل موجود ہے ، اس کے باوجود امریکہ ایران کے کروڈ آئیل کی فروخت میں مزید کمی کی کوششوں میں وقفہ دینے کا پابند ہے اور یہ وقفہ ، P5+1اور ایران کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل کے تحت6ماہ کی مدت کے لئے ہوگا ۔ اس ریلیف اور دیگر محدود ریلیف اقدامات کے عوض ایران نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے اس کے نیو کلیئر پروگرام کی پیشرفت ، کئی اہم اعتبار سے رک گئی ہے یا واپس لے لی گئی ہے ۔ اسی دوران انٹر نیشنل اٹامک ایجنسی(آئی اے ای اے) نے توثیق کی ہے کہ ایران اپنے وعدوں کی تکمیل کررہا ہے ۔ جے کارنی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مذکورہ تجزیہ ، انرجی انفارمیشن اڈمنسٹریشن کی رپورٹ جو24اپریل2014کو جاری کی گئی ہے سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کا صرفہ حالیہ مہینوں میں تیل کی پیداوار سے بڑھ گیا ہے اس کے نتیجہ میں عالمی سطح پر تیل کے ذخائر میں قدرے کمی ہوئی ہے‘‘۔ کارنی نے بتایا کہ’’حالیہ مہینوں میں تیل کی سربراہی میں خلل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، لیکن سپلائی میں کمی کی پابجائی ، پٹرولیم کی پیداوار میں بالخصوص امریکہ میں اضافہ کے ذریعہ کردی گئی ہے ‘‘۔

Obama suspends Iran oil sanctions for six months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں