امسال ستمبر میں واشنگٹن میں مودی اوباما ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

امسال ستمبر میں واشنگٹن میں مودی اوباما ملاقات

وزیر اعٖظم نریندر مودی ، آئندہ ستمبر میں واشنگٹن میں صدر امریکہ اوباما سے باہمی ملاقات کریں گے ۔ اس طرح ہند۔ امریکہ تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار ہوگی ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ امریکہ نریندر مودی کو2005میں جب کہ وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے ، گجرات میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر ویزا دینے سے انکار کردیا تھا ۔ باخبر ذرائع کے بموجب مودی نے بتایا کہ وہ واشنگٹن کا دورہ کرنے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ مذکورہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوباما، ہن ۔ امریکہ کے تعلقات کو ہوئے نقصانات کی پابجائی کرنے سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ مودی کے ساتھ ان کی ملاقات ایک سال کے عرصہ میں ہندوستان کے کسی وزیر اعظم سے دوسری ملاقات ہوگی ۔ اوبامہ نے گزشتہ ستمبر میں اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ ڈاکٹر سنگھ نے جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کے چوٹی اجلاس کے لئے جاتے ہوئے واشنگٹن کا دورہ کیاتھا ۔ اس موقع پر یہ ملاقات ہوئی تھی ۔ مودی نے وزیر اعظم بننے سے قبل اپنے انٹر ویو میں کہا تھا کہ انفرادی واقعات کو باہمی تعلقات پر اثر انداز ہونے نہیں دیاجانا چاہئے ۔ اس طرح انہوں نے یہ اشارہ دیا تھا کہ وہ ہند۔ امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔، اوباما، سیول نیو کلیئر واجبہ قوانین پر رکی ہوئی بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے خواہاں ہیں ۔ مذکورہ قوانین ، ہند۔ امریکہ نیو کلیئر معاملت کی تکمیل میں ایک بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ امریکہ، ہندوستان کے ساتھ جو ایک بڑی مارکیٹ بھی ہے، دفاعی تعلقات میں بھی اضافہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

Modi hopes to meet Obama in Washington in fall

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں