راجیہ سبھا میں حکومت کے ساتھ ترنمول کانگریس کی مفاہمت کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

راجیہ سبھا میں حکومت کے ساتھ ترنمول کانگریس کی مفاہمت کی تردید

ترنمول کانگریس نے آج اس الزام کومسترد کردیا کہ اس نے راجیہ سبھا میں بی جے پی کے ساتھ ایک مفاہمت کرلی ہے جہاں این ڈی اے کو اکثریت حاصل نہیں ہے اس الزام کی کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل رائے نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ سی پی آئی ایم لیڈر محمد سلیم کے ریمارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہ سی پی آئی ایم لوک سبھا کے رکن پارلیمان اور مرکزی کمیٹی کے رکن نے کل مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مقامی ٹی وی چینل سے کہا کہ اس الزام کا مقصد راجیہ سبھا میں ٹی ایم سی کی تائید کی فہرست میں شامل کرنا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ٹی ایم سی نے ایوان بالا میں مرکز کی بی جے پی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت پر پہنچی تھی جب این ڈی اے کو اکثریت حاصل نہیں تھی یہ ایک بے بنیاد الزام ہے ۔ میں انہوں نے جو کچھ کہا ہے کہ اس کا جواب دینا نہیں چاہتا جنہیں انتخابات میں عوام نے مسترد کردیا تھا وہ ایک سیاسی طاقت کے طور پر لاتعلق بن گئے ہیںَ رائے نے جو لوک سبھا میں ٹی ایم سی پارلیمانی پارٹی کے صدر نشین بھی ہیں کہا کہ مرکز اور ریاست کے تعلقات ایک الگ معاملہ ہے جب کہ سیاسی مخالفت ایک اور معاملہ ہے ۔ ہم ہماری اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے ۔ ہم بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے یا کانگریس کے ساتھ نہیں ہیں گزشتہ پارلیمنٹ میں بھی ہمارا یہی موقف تھا ۔ رائے جن کی پارٹی کے34لوک سبھا ارکان ہیں اور راجیہ سبھا میں12ارکان ہیں یہ بات کہی۔ ہم تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔ ہم ایسے فیصلوں کی تائید کریں گے اگر وہ عوام کے مفاد میں پائے جائیں اور ان فیصلوں کی مخالفت کریں گے جو ان کے مفادات کے خلاف ہوں ۔انہوں نے عدلیہ کے تقرر سے متعلق بل بشمول اور بلوں میں کئی دستوری ترامیم میں سابق یوپی۔IIحکومت کو ٹی آیم سی کی تائید کا حوالہ دیا ۔ جب کہ اس نے فوڈ سیکوریٹی بل اور لینڈ بل اور آندھرا پردیش کی دو حصوں میں تقسیم جیسے قوانین کی مخالفت کی تھی یہ پوچھنے پر کہ آیا پارٹی جو ریاست میں بر سر اقتدار ہے مرکز میں بر سر اقتدار این ڈی اے حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کو برداشت نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی ڈھانچہ میں مرکز اور ریاست کے درمیان تعلقات ایک مختلف معاملہ ہے ۔ مودی کی جانب سے کل ممتا بنرجی کو بہن کے قرار دینے اور مغربی بنگال میں گزشتہ35برسوں میں ہونے والے نقصان پہنچائے گئے نقصان کی تلافی کے لئے ان کی ستائش پر رائے نے جواب دیا کہ کیا کوئی شخص یہ تردید کرسکتا ہے کہ وہ ریاست کی ترقی کے لئے انتھک کوششیں کررہی ہیں۔

No deal to support BJP in Rajya Sabha, says TMC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں