اتر پردیش میں 39 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

اتر پردیش میں 39 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

Essel-Reliance-Jio-others-plan-invest-Rs-39K-cr-UP
ایسل گروپ ، ریلائنس جی او ، فورٹس اور 17دیگر کمپنیوں نے آج اتر پردیش میں39ہزار کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کے لئے ابتدائی سمجھوتے کیے۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش نے ریاست میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن امداد دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ یہاں منعقد سرمایہ کاروں کے ایک اجلاس میں سبھاش چندرا کی قیادتوالے ایسل گروپ نے شہری ترقیات اور بجلی تقسیم جیسے شعبوں میں20ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی کا ایک معاہدہ کیا ۔ مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس جی او نے4جی موبائل نیٹ ورک کے لئے45ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ ایف ایم سی جی شعبے کی اہم کمپنی آٗی ٹی سی نے مختلف شعبوں میں2,100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ۔ اس کے علاوہ فورٹس ہیلتھ کیئر نے کانپور ، لکھنو، گریٹر نوئیڈا میں 250-250بستروں والے3اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ایمٹی گروپ نے کانپور میں ایجوکیشنل کمپلیکس قائم کرنے کے لئے 2ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ۔ جب کہ یوپلیکس نے بندیل کھنڈ میں300میگا واٹ کا شمسی پارک قائم کرنے کے لئے 4ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ۔ زراعت اور فوڈ پروسیسنگ شعبے میں جے وی ایل ایگروانڈسٹریز نے2,200کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی جب کہ ریورانجینئرنگ نے350کروڑ روپے کا ایئر ٹیکسی سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ سونالکا کی زرعی آلات اور ٹریکٹر سازی کے لئے ریاست میں200کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ شری سیمنٹ ریاست میں پہلی صنعت قائم کرنے کے منصوبے کے تحت550کروڑ روپے کے سرمایہ سے ایک سیمنٹ گرائنڈنگ یونٹ قائم کرے گی ۔ برٹین کی کمپنی الٹرافیئر وڈ گروپ نے ریاستی سرکار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے تاکہ ریاست میں220کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جاسکے ۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سرمایہ کاروں سے وعدہ کیا میں آپ کے رد عمل کا ممنون ہوں اور آپ کو اپنی جانب سے ہر طرح کی امداد دینے کی یقین دہانی کراتا ہوں ۔، جب بھی اور جہاں بھی میری نجی مداخلت کی ضرورت ہو آپ لے سکتے ہیں۔ ریاست کی جانب سے اپنی بنیادی ڈھانچے اور بجلی کی صورتحال بہتر کرنے لئے اٹھائے گئے قدم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار آگرہ اور لکھنو کو جوڑنے والے ایکسپریس وے کے آس پاس فوڈ پروسیسنگ صنعت قائم کرنے کی خواہش مند ہے۔

Essel, Reliance Jio, 18 others plan to invest Rs 39K cr in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں