پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا جولائی کے دوسرے ہفتہ سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا جولائی کے دوسرے ہفتہ سے آغاز

پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن توقع ہے کہ جولائی کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگا ، اور ایسے اشارے ملے ہیں کہ مرکزی بجٹ2014-15،11جولائی تک پیش کیاجائیگا۔ وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ بجٹ سیشن جولائی کے دوسرے ہفتہ میں شروع کرنے کا منصوبہ بنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ تاریخوں کو طئے کرے گی ۔ سرکاری حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ سیشن 7جولائی سے شروع ہوسکتا ہے ۔یہ پوچھے جانے پر کہ آیا بجٹ سیشن کے پہلے ہفتہ میں ریل بجٹ ، معاشی سروے اور عام بجٹ پیش کرے کی روایت پر اس مرتبہ عمل کیاجائے ۔ وینکیا نائیڈو نے ریمارک کیا کہ یہی نظام ہے۔ سابقہ پارلیمنٹ نے جس علی الحساب بجٹ کو منظوری دی تھی اس کی میعاد21جولائی کو ختم ہوگی اور اس تاریخ سے پہلے نیا بجٹ شروع کرنا ضروری ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کانگریس کو اپوزیشن لیڈر کا موقف دینے کے مسئلہ پر سوالوں کو ٹال دیا اور کہا کہ یہ معاملہ اسپیکر کے زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

Budget session likely to start in second week of July

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں