آندھرا پردیش میں ایک عظیم ترقیاتی مرکز کے قیام کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

آندھرا پردیش میں ایک عظیم ترقیاتی مرکز کے قیام کا منصوبہ

Naidu and Satya-Nadella
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیدو ، سیما آندھرا میں ایک زبردست ترقیاتی مرکز کے قیام کے لئے مائیکرو سافٹ کے چیف اگزیکٹیو آفیسر ستیہ نادلا کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔ پہلے ہی خسارہ سے دوچار ریاست آندھرا پردیش میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے خواہاں چندرا بابو نائیڈو نے آج وشاکھا پٹنم میں اپنی حکومت کے پہلے کابینی اجلاس میں اپنے رفقاء سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ مائیکرو سافٹ کے علاوہ حکومت آندھراپردیش نے بڑی سافٹ ویر اور ہارڈ ویر کمپنیوں کو اضلاع اننت پور اور چتور میں اپنے یونٹ قائم کرنے کے لئے مدعو کیا ہے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہارے طلباء و نوجوان تعلیم کی تکمیل کے بعد ملازمت کے لئے حیدرآباد نہ جائیں ، بلکہ سیما آندھرا میں ہی انہیں ملازمت مل جائے ۔ مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیہ نادلا ، ضلع اننت پور کے مشہور مقام پٹا پرتی سے قریب ایک موضع سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اکتوبر یا دسمبر میں اپنے سالانہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر امکان ہے کہ چندرا بابو نائیڈو سے ہوئی بات چیت کو آگے بڑھائیں گے ۔ مائیکرو سافٹ چیف ستیہ نادلا ایک انٹرنل ٹیم تشکیل دے چکے ہیں، جو چندرا بابو نائیڈو کی پیش کردہ تجاویز پر عمل آوری کی گنجائش تلاش کررہی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اس ٹیم کو کام کرنے کی آزادی دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ امکان ہے کہ اواخر سال تک وہ ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیں گے ۔دوسری طرف مائیکرو ساٹ حیدرآباد کے ذرائع نے بتایا کہ وہ ہندوستان یا آندھرا پردیش میں اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کوئی علم نہیں رکھتے ۔ مائیکر و سافٹ کے حیدرآبادڈیولپمنٹ سنٹر میں جو ریڈ منڈ کے باہر مائیکرو سافٹ کا اولین مرکز ہے۔ گچی باؤلی میں56ایکڑ پر محیط کمپلیکس میں5ہزار ملازم کام کرتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے بعد اوریکل ، ڈیل اور فینانس جیسے اداروں جیسے پوری یو وی ایس وغیرہ نے تقلید کرتے ہوئے حیدرآباد میں اپنے اپنے ادارے قائم کیے۔ جس کے نتیجہ میں شہر میں75ہزار کروڑ روپے کی معاشی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ چندرابابو نائیڈو نے3رکنی آئی اے ایس ٹاسک فورس کو ایک روڈ میاپ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ تاکہ سیما آندھرا میں آئی ٹی سرمایہ کاری کو راغب کیاجاسکے ۔ اضلا ع چتور اور اننت پور کے رطوبت سے پاک مقامات بنگلور اور چینائی انٹر نیشنل ایر پورٹ سے قربت رکھتے ہیں اور یہ مقامات، آئی ٹی اداروں کے قیام کے لئے قابل ترجیح ہیں ۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو ، مقامی اعلیٰ صنعت کاروں کے ساتھ بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ ایک انڈسٹریل دیولپمنٹ فورم کا قیام عمل میں لایاجاسکے ۔ صنعت کاروں نے آندھر اپردیش میں انفاریشن ٹکنالوجی ، فارما اور انجینئرنگ یونٹوں میں5,600کروڑ روپے کی فوری سرمایہ کاری کا تیقن دیا ہے۔ وشاکھا پٹنم میں ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اننت پور میں بالخصوص بنگلور سے80کلو میٹر دور لیپا کشی نالج ہب میں آئی ٹی پراجکٹس کے لئے زمین اور پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے موت کے بعد لیپاکشی نالج ہب پراجکٹ غیر کار کردی ہوگیا اور تقریباً5ہزار کروڑ اراضی اندوپر اجکٹس وغٰیرہ جیسے ڈیولپرس سے واپس حاصل کرلی گئیں، کابینی اجلاس میں چندرا بابو نائیڈو کی حلف برداری تقریب میں کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کے تعلق سے بھی غوروخوض کیا گیا۔ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس حیدرآباد میں19جون سے شروع ہورہا ہے اور اس اجلاس میں175ارکان اسمبلی حلف لیں گے۔

Naidu in talks with Satya Nadella for Microsoft center

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں