مودی حکومت غیر کارکردگی کا عذر تلا ش کر رہی ہے - کانگریس کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

مودی حکومت غیر کارکردگی کا عذر تلا ش کر رہی ہے - کانگریس کا الزام

وزیر فینانس ارون جیٹلی کے اس بیان پر کہ تاجرین کی ذخیرہ اندوزی کے سبب افراط زر میں جزوی اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس نے آج تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی غیر کارکردگی کے بہانے تلاش کرہی ہے اور اچھے دن کے وعدہ کی تکمیل میں ناکام ثابت ہورہی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری اجئے ماکن نے آج کہا کہ بی جے پی جب اپوزیشن میں تھی تو یہ دعویٰ کرتی تھی کہ حکومت میں کرپشن کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے حکمراں جماعت سے سوال کیا کہ اب جب کہ وہ اقتدار میں ہے تو کیا اب بھی یہی محسوس کرتی ہے ۔، انہوں نے کہا کہ ارون جیٹلی نے تاجروں کی ذخیرہ اندوزی کو افراط زر میں اضافہ کا سبب بتایا اور ریاستی حکومتوں ذخیرہ اندوزی پرقابوپانے کے اقدامات کی خواہش کی ۔ جیٹلی کے اس بیان کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان سے مربوط کرتے ہوئے دیکھنا چاہئے کہ عوام کو تلخ گولیاں نگلنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ بی جے پی اور حکومت غیر کارکردگی کے بہانے تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کیونکہ وہ اچھے دن لانے کے وعدوں پر عوام کی تمناؤں اور امیدوں کی تکمیل کرنے سے قاصر ہیں ۔ اجئے ماکن نے کہا کہ جب ہم حکومت میں رہتے ہوئے ذخیرہ اندوزی، ریاستوں کی کارکردگی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کو مہنگائی کا ایک اہم سبب بتارہے تھے تب بی جے پی نے اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے اسے کبھی قبول نہیں کیا اور پورا الزام یوپی اے حکومت کے سردھر دیا ۔ اس نے یوپی اے حکومت میں کرپشن کو مہنگائی کا اصل سبب قرار دیا اب کانگریس پوچھنا چاہتی ہے کہ آیا بی جے پی اور اس کی حکومت ہم سے یہ کہنا پسند کرے گی کہ کیا موجودہ مہنگائی آپ کی حکومت میں کرپشن کی وجہ سے ہے ۔

Modi govt finding excuses for non-performance: Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں