جیہ للیتا کا غیر محسوب اثاثے کیس سپریم کورٹ کا حکم التوا برخاست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

جیہ للیتا کا غیر محسوب اثاثے کیس سپریم کورٹ کا حکم التوا برخاست

سپریم کورٹ نے آج چیف منسٹر تاملناڈو وجئے للیتا کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں مقدمہ کی کارروائی کا حکم التوا برخواست کردیا۔ جسٹس وکرم جیت سنگھ اور جسٹس ایس کے سنگھ نے جئے للیتا کی اس درخواست کو بھی مسترد کردیا کہ ایک کمپنی کی درخواست پر نچلی عدالت کے فیصلے تک ان کے مقدمہ پر حکم التوا برقرار رکھا جائے۔ کمپنی نے الزام عائد کیا کہ بعض جائیدادیں جنہیں چیف منسٹر ٹاملناڈو کے غیر متناسب اثاثوں کا حصہ دکھایا گیا ہے دراصل اس کمپنی سے تعلق رکھتی ہیں، سپریم کورٹ نے اپنے سابق حکم کو واپس لے لیا ، جس کے ذریعہ جیہ للیتا کے خلاف مقدمہ کی کارروائی پر حکم التواعائد کیا گیا تھا ۔ ایک درخواست پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر غیر متناسب اثاثے کیس2003میں بنگلور منتقل کیا گیا تھا۔ اس درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس وقت کی چیف منسٹر کی حیثیت سے ان(جیہ للیتا) کے دور میں چینائی میں منصفانہ مقدمہ ممکن نہیں ہے ۔ جیہ للیتا کو اپنے معلوم ذرائع آمدنی سے غیر متناسب زائد از66کروڑ روپے کے اثاثے جمع کرلینے کے الزامات کا سامنا ہے ۔

SC dismisses Jayalalithaa plea in assets case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں