اجناس کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف وزیر خزانہ کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

اجناس کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف وزیر خزانہ کا انتباہ

وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے ذخیرہ اندوزی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے آج ریاستوں سے کہا کہ وہ قیاس آرائی پر مبنی ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر اقدامات کریں، جیٹلی نے فیس بک پر اپنے ایک پیام میں کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ قیاس آرائی پر مبنی ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہو۔ حکومت اندرون ملک پیداوار پر مثبت اثر ڈالنے والے تمام اقدامات کرنے اور توقع سے یادہ ترقی کو یقینی بنانے کی پا بند ہے۔ ہندوستان کے ہول سیل پرائس انڈکس کے مطابق غذائی اشیاء اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب اپریل کے مقابل مئی میں قیمتوں میں5.2فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی بڑھ کر6.01فیصد ہوگئی ۔ ارون جیٹلی نے تازہ اعداد و شمار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غذا اور ایندھن اور برقی کی قیمت میں اضافہ کے سبب مہنگائی میں اضافہ ہوا ے ۔ انہوں نے کہا کہ اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ کمزور مانسون کے اندیشوں کے تحت ذخیرہ اندوزی بھی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مہنگائی جو اوپر کی سمت بڑھ رہی ہے ، بالآخر کم ہوجائے گی ۔ وزارت برائے کامرس و صنعت کے مطابق مئی میں ایندھن اور اجناس کی قیمتوں میں10.53فیصد کا اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈیزل کی قیمتوں میں سال بہ سال بتدریج اضافہ ہے ۔ جو40.21فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں بھی10.28فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں9.50فیصد کا اضافہ ، آلو کی قیمت میں31.44فیصد ، پھلوں کی قیمت میں19.40فیصد کااضافہ ہوا ہے جب کہ دودھ کی قیمتیں9.75فیصد بڑھی ہیں۔ کمزور مانسون اور عراق میں کشیدگی میں اضافہ کے سبب ہندوستان میں مہنگائی میں مزید اضافہ ممکن ہے ۔

Finance minister Arun Jaitley vows action on inflation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں