سعودی عرب کو برسوں تارکین وطن ملازمین کی ضرورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

سعودی عرب کو برسوں تارکین وطن ملازمین کی ضرورت

سعودی شوری کونسل کے ایک رکن سعید البازئی اور فلپائن کونسل آف انجینئرس اینڈ آرکیٹکٹس (پی سی ای اے) کے صدر نشین میرا یواے بلوبا نے بتایا کہ مملکت میں اہ تجارتی پراجکٹس امور جاری رہنے کے سبب تارکین وطن ورکرس کی ضرورت برسوں برقرار رہے گی ۔ شاہ سعود یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سعد البازئی نے وضاحت کی کہ وسیع تر ترقیاتی پراجکٹس کے لئے فردی قوت(مین پاور) کی ضرورت ہے جو مقامی طور پر دستیاب نہیں۔ لہذا مملکت کا تارکین وطن ورک فورس پر ہی انحصار ہے ۔ ان غیر ملکی ورکرس میں مغربی معمار اور انجینئرس بھی شامل ہیں جو مشیروں کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں ۔ نیم ہنر مند اور ہنر مند ورکرس کا تعلق ہندوستان، پاکستان ، فلپائن ، بنگلہ دیش اور نیپال سے ہوتا ہے ۔ فی الحال سعودی عرب کی آبادی29.5ملین ہے جس میں9ملین تارکین وطن شامل ہیں ۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کہ مملکت میں تارکین وطن ورکرس برسوں برسر پیکار رہیں گے جن میں ہندوستانی بھی شامل ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں