سعودی عرب میں ہندوستانی اعلی تعلیم متعارف کرنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

سعودی عرب میں ہندوستانی اعلی تعلیم متعارف کرنے کا مطالبہ

سعودی عرب میں مقیم 4 ہندوستانی طلباء نے حکومت ہند سے خلیجی مملکت میں ہندوستانی برداری کی جانب سے اعلی تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے مطالبہ کی یکسوئی کی اپیل کی ہے ۔ انٹر نیشنل انڈین اسکول، جدہ (آئی آئی ایس جے کے4طلباء نے سی بی ایس ای) کی بارہویں گریڈ امتحانات 2014میں اعلی ترین مقام حاصل کیا ہے جس کے لئے ہندستانی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے انہیں اعزاز سے نوازا ہے ۔ سعودی گزٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ان طلباء نے ان کے اس مثبت رویہ کے لئے ان کے ساتھ اظہار تشکر بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خلیج اور دیگر ممالک میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء و طالبات کے لئے یہ ایک موثر تحریک کاباعث بنے گا ۔ ان4طلباء میں رقیب حسن خان اور آصف علی پتھو کی شامل ہیں ،۔ جنہوں نے بالترتیب کیمسٹری اور میتھا میٹکس میں100نشانات حاصل کئے ۔2طالات میں سمرہ پرویز اور تسنیم عباس شامل ہیں ،۔ سمرہ پرویز نے ہوم سائنس میں99اور تسنیم عباس نے انگریزی میں97مارکس حاصل کئے ۔ خان نے وزیر فروغ انسانی وسائل سے سعودی عرب میں اعلی تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کے اقدامات کرنے کی درخواست کی تاکہ ہزاروں سینئر سیکنڈری اسکول گریجویٹس ا پنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرسکیں۔

CBSE Toppers urged Indian HRD Ministry to Introduce Higher Education Avenues in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں