عراق میں شورش پسندوں کے مالی بائیکاٹ کے مطالبہ پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-29

عراق میں شورش پسندوں کے مالی بائیکاٹ کے مطالبہ پر غور

روس اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل سے عراق میں عسکری مذہبی انتہا پسندوں پر معاشی بائیکاٹ کا نفاذ عمل میں لانے کی درخواست پر غور کررہا ہے ،۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے وزیر خارجہ سرجئی لاروف کی ایک نیوز کانفرنس کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہم سنی انتہا پسند گروپس کے زیر قبضہ عراقی تیل سے متعلق سیکوریٹٰ کونسل میں بیان کا ایک مسودہ پیش کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ ان انتہا پسندگروپس میں دولت اسلامی عراق ولیوانت بھی شامل ہے ۔ وزیر خارجہ نے یہ یاددہانی بھی کرائی کہ سیکوریٹی کونسل نے خانہ جنگی کے دوران لیبیا پر ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں شمالی افریقہ میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے تیل نہ خریدنے کی اپیل کی گئی تھی ۔ لاوروف نے واضح الفاظ میں کہا کہ شورش پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے تیل کی خریداری دہشت گردی کوفنڈ کی فراہمی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ سیکوریٹی کونسل میں ہنوز اس مسئلہ پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہے کہ آئی ایس آئی ایل کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ائے یا نہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بعض اوقات بہت سی باتوں کو سمجھنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے ۔ روسی زیر خارجہ نے عراق میں انسداد دہشت گردی کا عمل شروع کرنے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کی پیشکش بھی کی۔

Russia mulls insurgents' boycott by UNSC in Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں