کراچی ایئر پورٹ پر طالبان کا پھر حملہ - سیکوریٹی اکیڈمی نشانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

کراچی ایئر پورٹ پر طالبان کا پھر حملہ - سیکوریٹی اکیڈمی نشانہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی طیران گاہ پر طالبان عسکری پسندوں نے48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دوسری بار حملہ کیا۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس تازہ ترین حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ گزشتہ اتوار کی رات کو طالبان بندوق برداروں نے پاکستان کی اس مصروف ترین ایر پورٹ کا رات بھر محاصرہ کرلیا تھا اور بندوقوں کی لڑائی میں زائد از30افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ طلابان کے ترجمان شہید اللہ شہید نے رائٹر کو بتایا کہ’’ہم حکومت کے خلاف ایک اور کامیاب حلہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، ہم اپنے تمام نشانوں پر کامیابی سے ضرب لگارہے ہیں اور ہم ایسے مزید کئی حملے کریں گے ‘‘۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ دو روز قبل 10عسکریت پسندوں نے جو سیکوریٹی فورس ارکان کے بھیس میں تھے اور راکٹ سے داغے جانے والے گرینیڈس سے مسلح تھے، طیران گاہ کراچی پر حملہ کردیا تھا ۔ طالبان کی طویل باغیانہ سرگرمیں میں یہ ایک انتہائی دلیرانہ حملہ تھا۔ گزشتہ اتوار کی رات کے اس حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد34بتائی جاتی ہے ۔ اس حملہ کے نتیجہ میں طالبان اور نواز شریف حکومت کے درمیان امن بات چیت کے امکانات ختم ہوکر رہ گئے ہیں اور اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فوج عسکریت پسندوں کے مضبوط گڑھوں کے کلاف زور دار حملہ کرسکتی ہے ۔ آج کا حملہ، موٹر سائیکل پر سوار بندوق برداروں کے ایک گروپ نے ایر پورٹ سیکوریٹی فورس (اے ایس ایف) کے زیر انتظام چلائے جانے والی سیکوریٹی اکیڈمی پر فائرنگ کے ذریعہ کیا اور سیکوریٹی فورسس کے جوابی فائرنگ کے بعد یہ دہشت گر عناصر فرار ہوگئے ۔، رائٹر کے نامہ نگار نے طیران گاہ کراچی کے قریب فارئرنگ کی آوازیں سنیں اور کم از کم4ایمبولینس گاڑیوں کی اس مقام کی طرف بڑھتے دیکھا ۔ تازہ ترین حملہ میں جانی نقصانات کی فوری کوئی طلاع نہیں ہے۔ فوج کے صحافتی شعبہ نے بتایا کہ 3یا4حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جب کہ اے ایس ایف نے یہ تعداد2بتائی ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ’’گولیاں ایک قریبی غریب بستی سے اے ایس ایف کی جانب چلائی گئیں۔ پولیس نے تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔ طیران گاہ کراچی پر تمام پروازیں کچھ دیر کے لئے معطل کردی گئی تھیں‘‘۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ (ہندوستانی معیار ی وقت کے مطابق) سہ پہر3بجے تک بیشتر پروازیں بحال ہوچکی تھیں ۔ تازہ ترین حملہ کے بعد سری لنکن ایرلائنز نے کراچی جانے والے طیارہ کی پرواز کو منسوخ کردیا ۔ اس طیارہ میں207 مسافرین سوار تھے ۔ آج صبح پاکستان کے لڑاکا طیاروں نے افغانستان سرحد پر طالبان کی چوکیوں پر بمباری کی۔’’دہشت گردوں کے9 اڈے تباہ ہوگئے ۔25عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ‘‘۔ پی ٹی آئی کے بموجب گزشتہ اتوار کے حملہ میں تقریباً40افراد ہلاک ہوئے ۔

Pakistan's Karachi Airport Hit By Fresh Attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں