KSA - 50d C temperature in Ramadan expected
سال حال ماہ رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت زائد از50ڈگری سلسیس ہوگا اور روزہ زائد از 15گھنٹوں کا ہوگا۔ تاہم اس مدت میں بتدریج کمی ہوتے ہوئے ختم رمضان المبارک تک روزہ14گھنٹے40منٹ کا ہوگا۔ مکہ معظمہ ، مدینہ منورہ ، ینبع ، ریاض اوردمام میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے ۔ موسمیات و ماحولیات کے محکمہ(پریسیڈنسی) کے ترجمان حسین القطانی نے عرب نیوز کو بتایا کہ جزیرہ نما عرب میں کم دباؤ اور مشرق وسطیٰ میں موسمی حالات کے سبب رمضان المبارک کے دوران درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں