ٹاملناڈو - رمضان میں افطار کے لئے مساجد کو چاول کی مفت فراہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

ٹاملناڈو - رمضان میں افطار کے لئے مساجد کو چاول کی مفت فراہمی

چینائی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر ٹاملناڈو جے جیہ للیتا نے ماہ رمضان المبارک کے دوران افطار کے لئے ’’آش‘‘ تیار کرنے کے مقصد سے ریاست کی مساجد کے لئے4500ٹن چاول مفت سربراہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہاں جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ2001میں ان کی سابقہ حکومت نے جاری کیا تھا اور مسلمانوں میں اس اقدام کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔’’مجھے مسلمانوں سے نمائندگیاں وصول ہوئی ہیں کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی چاول سپلائی کئے جائیں اس لئے میں نے کسی پس و پیش کے بغیر آش غذاؤں کی تیاری کے لئے مساجد کو چاول کی مفت سربراہی کا حکم دے دیا ہے ۔اس اسکیم سے ریاست ٹاملناڈو میں زائد از3ہزار مساجد کے مصلیوں کو فائدہ ہوگا۔ سال گزشتہ ریاستی حکومت نے مساجد کے لئے 4ہزار ٹن چاول فراہم کئے تھے۔چنئی ہی سے یو این آئی کی ایک علیحدہ رپورٹ کے بموجب انقلابی اماں کینٹین جہاں کھانا رعایتی شرحوں پر فراہم کیاجاتا ہے اماں منزل واٹر اماں سالٹ اور ترکاریوں کی ارزاں فروشی دکانوں کے بعد ایک اور نئی پہل اماں میڈیکل شاپس کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے ۔ ابھی تک دواؤں کی خریدی کا عام آدمی کے جیب پر بوجھ پڑ رہا تھا۔ جیہ للیتا کی جانب سے اب عوام دوست اماں میڈکل شاپس کا آغاز کیاجارہا ہے ۔جیہ للیتا کل یہاں ریاستی سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سات اضلاع میں اماں میڈیکل فارمیسی کا افتتاح انجام دیں گی ۔ سات فارمیسیاں ایک کروڑ روپیہ مصارف سے قائم کی جارہی ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بہت جلد اماں میڈیکل فارمیسیوں کو ریاست کے دیگر حصوں تک مرحلہ اور توسیع دی جائے گی جس طرح اماں کینٹینوں کو توسیع دی گئی ۔ اس سے غریب طبقہ اور اوسط طبقہ کو سہولت ملے گی جو دواؤں پر اپنی آمدنی کا بڑا حصہ خرچ کررہا ہے ۔

Jaya announces free rice to mosques for Ramzan festival

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں