محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ - اقلیتوں کی اسکیمات کے لئے زائد از 42 کروڑ روپے جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ - اقلیتوں کی اسکیمات کے لئے زائد از 42 کروڑ روپے جاری

حیدرآباد
اعتماد نیوز
محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتوں کی مختلف اسکیمات پر عمل آوری کے لئے آج42کروڑ 32لاکھ 91ہزار روپے جاری کئے گئے ۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیا م کے بعد پہلی مرتبہ محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ فنڈس جاری کئے گئے ہیں ۔ پرنسپال سکریٹری اقلیتی بہبود ڈاکٹر ٹی رادھا نے حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت مختلف سرکاری احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر ٹی رادھا کے مطابق محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ کی جانب سے مختلف اسکیمات پر عمل آوری اور محکمہ کے تحت کار کرد تمام اداروں کے جون، جولائی ، اگست کے اخراجات کی پابجائی کے لئے فنڈس جاری کئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر ٹی رادھا نے محکمہ اقلیتی بہبود کے لئے جو علیحدہ علیحدہ فنڈس جاری کئے ہیں اس کے تحت 25کروڑ 35لاکھ89ہزار روپے ریاستی وقف بورڈ ، دائرۃ المعارف العثمانیہ ، اردو اکیڈیمی، مسلم نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں اور بینک کی سبسیڈی اسکیم کے لئے جاری کئے گئے ہیں ۔ اس میں سے وقف بورڈ کو 7کروڑ13لاکھ3ہزار روپے بیروزگار اقلیتوں کو قرضہ جات کی اجرائی کے لئے بینک کی سبسیڈی کے تحت15کروڑ43 لاکھ48ہزار روپے دائرۃ المعارف العثمانیہ کے لئے50لاکھ روپے اردو اکیڈمی کے لئے ایک کروڑ64لاکھ 24ہزار روپے اور اجتماعی شادیوں کے لئے65لاکھ14ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ، کرسچین فینانس کارپوریشن کی اسکیمات پر عمل آوری کے لئے5کروڑ49لاکھ34ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں جس میں صرف8لاکھ13ہزار روپے کرسچین فینانس کارپوریشن مابقی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ اردو گھر شادی خانہ کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ آٹح لاکھ 69ہزار روپے حج کمیٹی کے لئے 27لاکھ 57ہزار ورپے ، سی ای ڈی ایم کے لئے40لاکھ50ہزار روپے ،سروے کمشنر وقف کے لئے دو کروڑ نو لاکھ تیرسیٹھ ہزار روپے ، اقلیتوں کے ہاسٹلس اور رہائشی اسکولوں کی تعمیرات کے لئے 4کروڑ 81لاکھ 25ہزار روپے اقلیتی بہبود کے مختلف پروگراموں پر عمل آوری اور اقلیتوں کے سماجی، معاشی حالات کے جائزہ کے لئے 1 کروڑ99لاکھ چار ہزار روپے کمشنر اقلیتی بہبود کے مرکزی دفتر اور تمام ضلعی دفاتر کے اخراجات کے لئے اکتیس لاکھ پینتالیس ہزار روپے دائرۃ المعارف العثمانیہ، اردو اکیڈمی اور کیش گرانٹ یومیہ اخراجات کی اجرائی کے لئے پندرہ لاکھ اکسٹھ ہزار روپے اقلیتی بہبود اور کمشنریٹ کے اخراجات کے لئے 32لاکھ94ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں