تلنگانہ اور آندھرا میں شدید گرمی کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

تلنگانہ اور آندھرا میں شدید گرمی کی لہر

راجمندری
پی ٹی آئی
ضلع مشرقی گوداوری میں سخت گرمی کی لہر کے باعث تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد کی ہدایت پر تمام اسکولوں بشمول امدادی ، خانگی اور سرکاری اسکولوں کو آج تعطیل دے دی گئی کیونکہ ضلع میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ ضلع مشرقی گوداوری کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کے وی سرینواس ریڈی نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ احکام کی خلاف ورزی پر اسکو ل انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ضلع میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنا ہے۔ انتظامیہ اس سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات روبہ عمل لارہا ہے ۔ ہمارے عہدیدار صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور لولگنے کے واقعات کی تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بعض مقامات پر شددی گرمی کی لہر آئندہ تین دن تک جاری رہے گی ۔ ساحلی آندھرا کے چند مقامات پر کل اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے5تا7ڈگری سلسیس زائد ریکارڈ کیا گیا۔ رینٹا چنتلا میں48.8ڈگری، تونی اور باپٹلہ میں42.3ڈگری اور وشاکھا پٹنم وکاکیناڈا میں42ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ۔

intense heat wave in Telangana and Andhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں