سیول سرویسس مین 2013 کے نتائج کا اعلان ۔ 34 مسلمان بھی کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

سیول سرویسس مین 2013 کے نتائج کا اعلان ۔ 34 مسلمان بھی کامیاب

UPSC-civil-services-mains-2013-result
گزشتہ4برسوں میں پہلی مرتبہ باوقار سیول سرویسس امتحانات 2013ء میں مرد امیدواروں کو سبقت حاصل ہوئی ہے ۔ امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا جس میں گوروا اگروال کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے جس نے اکنامکس کو اپنا اختیار مضمون بنایا تھا ۔ وہ آئی آئی ٹی کانپور سے ٹکنالوجی میں بیچلر ڈگری رکھتے ہیں ۔ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے100فہرست امیدواروں میں 4مسلمان بھی شامل ہیں ۔ جاری کردہ نتائج میں جملہ ایک ہزار122امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ان میں861مرد اور261خواتین شامل ہیں ۔ 30جسمانی معذورین ہیں۔ سر فہرست مسلم امیدواروں میں فیض اے کیو احمد ممتازرینک17) عابد حسین صادق(رینک27) محمد مشرف علی فاروقی(رینک80) اور ثنا اختر(رینک90) شامل ہیں۔ ہندوستان کے مشکل ترین امتحاجات میں سے ایک تصور کئے جانے والے سیول سرویسس کے یہ امتحان آئی سے ایس، آئی پی ایس اور دیگر باوقار عہدوں کے لئے امیدوار وں کے انتخاب کی پہلی سیڑھی ہیں۔ سر فہرست25رینکس میں15مرد اور10خواتین شامل ہیں ۔ جملہ کامیاب امیدواروں میں517عام زمرہ میں326اوبی سی میں،187ایس سی میں اور92ایس ٹی زمرہ میں کامیاب ہوئے ۔ جملہ1228جائیدادوں کا اعلان کیا گیا تھا ان میں سے622جنرل ،326او بی سی،188ایس سی ،اور92ایس ٹی جائیدادیں ہیں ۔26مئی 2013ء کو منعقدہ امتحان میں جملہ7لاکھ76ہزار565امیدواروں نے درخواست دی تھی جب کہ3لاکھ23ہزار949نے شرکت کی ان میں سے14ہزار959کو اصل امتحان میں شرکت کے لئے اہل قرار دیا گیا اور ان کے مظاہرہ کی بنیاد پر3003امیدواروں کو اپریل جون میں منعقد ہونے والے پرسنالٹی ٹسٹ کے لئے منتخب کیا گیا۔ سیول سرویسس کا امتحان تین مرحلوں میں منعقد کیاجاتا ہے ۔ پریلیمزی، مینس اور انٹر ویو۔ اس مرتبہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے ایک ہزار122طلباء میں33مسلمان بھی شامل ہیں۔

آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب سیول سرویسس امتحانات میں پہلا مقام حاصل کرنے والے گورواگروال کو جب یہ معلوم ہوئی تو انہیں اس پر یقین ہی نہیں آیا ۔ جئے پورے سے تعلق رکھنے والے گورو اگروال نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ابتداء میں مجھے یقین نہیں آیا۔ جب دوستوں ، والدین اور بیوی کے مبارکبادی فون کال آنے شروع ہوئے تو میں حیران رہ گیا۔ وہ یہاں کی نیشنل پولیس اکیڈیمی میں زیر تربیت ہیں۔ انہوں نے دوسری کوشش میں انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس(آئی اے ایس) کا امتحان کامیاب کیا اور اول مقام حاصل کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی اے ایس میری پہلی ترجیح اور پسند ہے ، کیونکہ اس میں آپ راست طور پر عوام سے ملاقات کرسکتے ہیں ، ان کے مسائل جان کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔ 29سالہ گورو اگروال کے والد سریش چندر گپتا ، جئے پور ڈیری میں ایک منیجر ہیں ۔ گورواگروال ایک اپر مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ پڑھائی میں ہمیشہ ہی امتیازی مقام حاصل کرتے رہے ۔ گزشتہ سال انہوں نے244واں رینک حاصل کیا تھا اور انڈین پولیس سرویس(آئی پی ایس) کاانتخاب کیا ۔ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور سے بی ٹیک(کمپیوٹر سائنس) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(آئی آئی ایم) لکھنؤ سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان مینجمنٹ کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔

نامرینکنامرینک
فیض اے کیو احمد ممتاز [Faiz AQ Ahmed Mumtaz]17شکیل مقبول [Shakeel Maqbool]633
عابد حسین صادق [Abid Husaain Sadique]27محمد معین آفاق [Mohd Moeen Aafaq]649
محمد مشرف علی فاروقی [Md Musharraf Ali Farooqui]80احتشام وقارب [Etesham Wakarib]710
ثنا اختر [Sana Akhter]90شریف رشید [Sharif Rasheed]715
بشیر احمد بھٹ [Basheer A Bhatt]189اویس احمد [Owais Ahmed]741
شیراز دانش یار [Sheraz Danish Yar]237قمرالزماں چودھری [Qamruzzama Choudhary]751
شفیق ایس [Shafeeq S]250رونق جمیل [Raunak Jameel]763
یعقوب فاروق [Yakoob Farooque]274محمد صائم [Mohammad Saem]775
افسانہ پروین [Afshana Perveen]332رازق فرید [Razique Fareed]781
دانش عبداللہ [Danish Abdullah]335ایس فہد احمد خان [S. Fahad Ahmed Khan]810
مدثر شفیع [Mudassir Shafee]418نہاس علی [Nahas Ali]851
عاصم انور [Asim Anwer]486محمد شاہد کمال انصاری [Mohammad Shahid Kamal Ansari]857
محمد سجیتا ایم ایس [Mohammad Sujitha MS]511بابو عبدالقدیر [Babu Abdul Qadir]929
رئیس اختر [Raees Akhter]546انیس سی [Anees C]935
محمد اقبال [Mohammad Iqbal]568مہتاب احمد [Mehtab Ahmed]1003
فریحہ اعجاز [Fareha Ejaz]574محمد سرفراز عالم [Mohd Sarfaraz Aalam]1016
آفاق احمد گیری [Aafaque Ahmed Giri]585محمد اشرف جے ایس [Mohammad Ashraf JS]1032

34 Muslims among 1,122 who cracked the 2013 UPSC IAS Mains exams

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں