سعودی عرب میں پرائیویٹ ٹیوشن دینے والے ہندوستانی اساتذہ گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

سعودی عرب میں پرائیویٹ ٹیوشن دینے والے ہندوستانی اساتذہ گرفتار

ksa-private-tuition
سعودی پولیس نے پرائیویٹ ٹیوشن دینے کے الزام میں 3 تارکین وطن ہندوستانی اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے کیونکہ سعودی عرب میں پرائیویٹ ٹیوشن پر امتناع عائد ہے اور یہ لائق سزا جرم ہے۔
پولیس نے ریاض میں قائم انٹرنیشنل انڈین اسکول (آئی آئی ایس آر) میں برسرملازم تین ہندوستانی اساتذہ کو ان کی رہائش گاہ پر دھاوا کر کے گرفتار کر لیا۔ مقامی انگریزی اخبار عرب نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتاری کے وقت ٹیچرس کی رہائش گاہ پر کافی طلبا موجود تھے۔ کرناٹک کے محبوب پاشا ، ٹاملناڈو کے محمد رفاعی اور اترپردیش کے توحید احمد صدیقی کو گرفتاری کے بعد ترحیل جیل منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین نے وضاحت کی کہ یہ وہ جیل ہے جہاں ان خاطیوں کو رکھا جاتا ہے جنہیں وطن واپس بھیج دینے کا امکان ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی آئی ایس آر اسکول انتظامیہ نے اس واقعہ کے بعد ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکول کے پبلک ریلیشنز آفیسر کو ان اساتذہ کو ضمانت پر رہا کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Private tuition teachers detained following raids

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں