Convey India's Strengths to the World: PM to IFS Probationers
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تجارت و کامرس پر زور دیتے ہوئے ہندوستانی فارن سرویس عہدیداروں سے کہا کہ وہ ایسی تبدیلی لانے کا ذریعہ بنیں جو ہندوستان کی خوبیوں کو دنیا تک پہنچا سکے ۔ انڈین فارن سرویس(آئی ایف ایس) پروبیشنرس کے بیاچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مینو فیکچرنگ میں نقائص دور کرنے اور اپنی برآمدات کو بڑھانے پیاکچنگ اور پریزنٹیشن پر توجہ دینی ہوگی ۔ دنیا کے لئے ہندوستان کے نمائندوں کی حیثیت سے انتخاب پر آئی ایف ایس پروبیشنرس کو مبارک دیتے ہوئے مودی نے ان سے کہا کہ وہ ہندوستان کی شبیہ اور عزت نفس کی تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ انہوں نے29پربیشنرس کے گروپ سے کہا کہ ان کی توجہ تجارت و کامرس اور ٹکنالوجی کی منتقلی میں توسیع پر مرکوز ہونی چاہئے ۔ پی ایم او کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ انہو ں نے نوجوان پروبیشنرس سے کہا کہ وہ ہندوستان کی تاریخ اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ اس کے تاریخی روابط کے بارے میں اچھی طرح واقف رہیں اور دیگر ممالک میں آباد ہندوستانیوں کو ہندوستان پر فخر کرنے کی تحریک دیں ۔ انہوں نے زیر تربیت عہدیداروں سے کہا کہ وہ ہندستان کی خوبیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ذریعہ بنیں تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند تبادلے عمل میں لائے جاسکین ۔ مودی کی قیامگاہ پر اس بات چیت کے دوران قومی سلامتی میشراجیت ڈوول ، وزیر اعظم کے پرنسپال سکریٹری نرپیندر مشرا اور معتمد خارجہ سجانا سنگھ بھی موجود تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں