فیصلہ سازی کے عمل میں اپوزیشن کو ساتھ رکھنے کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

فیصلہ سازی کے عمل میں اپوزیشن کو ساتھ رکھنے کا وعدہ

کانگریس پر اس کی65سالہ غلط حکمرانی کے لئے نکتہ چینی کرتے ہوئے بر سر اقتداربی جے پی نے آج کہا کہ یہ ناقابل سوچ ہے کہ ایک قومی پارٹی کا لوک سبھامیں ایک علاقائی پارٹی کے طور پر خیر مقدم کیاجارہا ہے لیکن وعدہ کیا کہ وہ فیصلہ سازی کی کارروائی میں اپوزیشن کانگریس کو ساتھ رکھے گی۔ ہم نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ ہم ایک قومی پارٹی کا اس ایوان میں ایک علاقائی پارٹی کے طور پر خیر مقدم کریں گے ۔ کیا وجہ تھی کہ ایسا ہوا؟ اور کیوں یہ رائے عامہ بی جے پی کو حاصل ہوئی ۔ عوم نے65سال تک آپ کی غلط حکمرانی کے لئے آپ کو سزا دی ہے ۔ بی جے پی رکن راجیو پرتاپ روڈی نے صدر جمہوریہ کے خطبہ پر اظہار تشکر پر ایک بحث کا آغاز کتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ان کے ریمارکس پر اپوزیشن بنچوں کی جانب سے احتجاج بھڑک اٹھا جب کہ روڈی نے کہا کہ چوں کہ اپوزیشن کا کوئی قائد نہیں ہے کانگریس چیف ویجلنس کمشنر، سی بی آئی ڈائریکٹر یا لوک پال کے تقرر جیسے بڑے مسائل پر فیصلہ سازی میں حصہ لینے سے قاصر رہے گی۔ روڈی نے کہا کہ قبل ازین سشما سوراج(اپوزیشن کی لیڈر کے طور پر) اپنے خیالات کا اظہار کیا کرتی تھیں لیکن تب وزیر اعظم اپنے اندازمیں کام کیا کرتے تھے لیکن ہم آپ کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے ۔ ہم آپ کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے ۔ ہمارے وزیر اعظم(نریندرمودی )بڑے دل کے حامل ہیں۔ انہوں نے تاہم کہا کہ کانگریس پارٹی کے مشورہ قبول نہیں کئے جائیں گے ۔اگر آپ مشورے دیں گے جو ایسے طریقے کے عکاس ہوں گے جس میں آپ نے65برسوں کے لئے حکومت چلائی تھی ۔ گڑبڑ جاری رہنے پر اسپیکر سمترا مہاجن نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی اور وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے ارکان سے پرزور اپیل کی کوئی گڑ بڑ پیدا نہ کریں کیونکہ یہ اجلاس کا پہلا کا م کا دن ہے ۔ اس سلسلہ میں چند کانگریسی ارکان نے بلند آواز میں کہا کہ آپ نے قبل ازیں کبھی کسی اور کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے ارکان بھی کھڑے ہوگئے جن میں سے چند نے اسپیکر سے اپیل کہ وہ روڈی کو ہدایت دیں کہ تحریک تشکر پر اظہار خیال کریں اور اس سے انحراف نہ کریں ۔ روڈی نے کہا کہ مودی حکومت غریبوں کو غذا کی فراہمی ، بیروزگاروں کو ملازمتیں فراہم کرنے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پاتے ہوئے اوسط طبقہ کو راحت کے لئے کام کرے گی اور ٹیکس کے نام پر تاجروں کو ہراساں نہیں کیاجائے گا۔ برقی، سیاحت اور ریلویز جیسے اہم شعبے نئی حکومت کے لئے ترجیح کے شعبے ہوں گے۔ روڈی نے کہا کہ برقی پیداوار کے لئے جہاں تک ممکن ہوسکے زیادہ سے زیادہ زور دیاجائے گا۔ ہندوستان کو مزید سیاحوں کی کشش کے اختراعی طریقہ کو متعارف کرایا جائے گا اور بلٹ ٹرینوں کے لئے ریلوے ٹریکس تعمیر کئے جائیں گے ۔ اور انہیں قوم کے نام معنون کیاجائیگا۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے شکریہ کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگرمودی حکومت عام آدمی کے مفادات کے لئے مثبت کام کرتی ہے تو انکی پارٹی حمایت کرے گی ۔ لیکن اگر اسنے عوام کے مفادات کے خلاف کوئی قدم اٹھایا یا پالیسی بنائی تو اس کی پرزور مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت معاشی استحکام کے نام پر کچھ چنندہ صنعتی گھرانوں کو فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ اور اس کے نام پر عوام کے خوابوں اور امیدوں کو نہیں توڑے گی اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔ مودی کی پیش کردہ شکریہ کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان نے عام انتخابات میں مودی کی قیادت میں بی جے پی کو ملی جیت کو پچھلی تین دہائیوں میں پہلی بار ملنے والی عوام کی بڑی حمایت قرار دیا ۔ انہوں نے اپنی تقریر کے درمیان کئی بار مسٹر مودی کا دفاع کیا اور کہا کہ باربار گجرات فسادات کا ذکر کرنا اپوزیشن پارٹیوں کی عادت بن گئی ہے۔ غذائی سلامتی کے وزیر نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اس سے متعلق بل منظور کیا تھا جس کا ہم سبھی احترام کرتے ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ یہ قانون کامیاب نہیں ہوپارہا ہے ۔ زمینی سطح پر لوگوں کو اس کا فائدہ نہیں مل رہا ہے اور ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ ہر آدمی کو اس قانون کا فائدہ ملے ۔

BJP promises to take Congress along in decision-making

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں