hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-may-06 |
ایس این بی
اسپیشل آفیسر آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ شیخ محمد اقبال ، آئی پی ایس نے کہا کہ آندھرا پردیش کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ اسی ریاست میں وقف جائدادیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں جملہ ایک لاکھ60ہزار ایکڑ اراضی ہے مگر افسوس کہ70تا75فیصد اراضی وقف جائیدادوں پر ناجائز قابضین ہیں۔ جناب شیخ محمد اقبال آج دفتر وقف بورڈ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں پر بھی وقف اراضیات پر ناجائز قبضہ ہے وقف بورڈ کی جانب س کوشش کی جارہی ہے کہ ان ناجائز قابضین کو برخواست کرتے ہوئے وقف بورڈ کی نگرانی میں لیا جائے اس سلسلہ میں ریاست کے مختلف اضلاع حیدرآباد، کڑپہ، وجئے واڑہ، گنٹور، کرنول، نیلور اوردیگر اضلاع کے بعض اداروں کے متولیان کو معطل کیا گیا کیونکہ یہ منشائے وقف کے تحت اوقافی اراضیات کو استعمال نہیں کررہے ہیں ۔ اپنے ذاتی استعمال میں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وقف اراضیات سے متعلق عدالتوں میں جو بھی مقدمات ہیں اس کے لئے وقف بورڈ کی جانب سے دفاع کیاجارہا ہے تاکہ وقف بورڈ کے حق میں فیصلہ آئے ۔ انہوں ںے کہا کہ وقف اراضیات پر ناجائز قابضین کے خلاف جو کاروائی کی جارہی ہے وہ سنٹرل وقف ایکٹ کے تحت ہی کی جارہی ہے ۔وقف جائیدادیں اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں اس کی نگرانی ہم تمام مسلمانوں کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے کسی ادارے کو نشانہ بنایا نہیں جارہا ہے بلکہ وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لئے کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقف جائیدادوں کے تحت جو بھی آمدنی ہورہی ہے اس آمدنی کو منشائے وقف کے تحت خرچ کیا جانا ہی اہم مقصد ہے ۔ اسپیشل آفیسر نے کہا کہ ریاست بھر میں جو وقف جائیدادیں ہیں ان کو اگر صحیح استعمال کاگیا تو مسلمانوں کو حکومت کی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بلکہ اس کی آمدنی سے مسلمانوں کو تعلیمی پسماندگی کے مسائل حل کرنے کے لئے مدد ملے گی۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں