یمن میں فوج کی کاروائی - القاعدہ کے 42 مشتبہ جنگجو ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-06

یمن میں فوج کی کاروائی - القاعدہ کے 42 مشتبہ جنگجو ہلاک

صنعا
یو این آئی
یمن کے جنوبی صوبہ شبوا میں القاعدہ کے خلاف پچھلے کچھ دنوں سے جاری فوج کے حملے میں اب تک42جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ایک کارروائی میں5فوجیوں کی بھی جان جاچکی ہے ۔ یمن کے وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں تین درجن سے زیادہ شدت پسند وں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ حکومت کے مطابق یمنی فوج نے ابیان اور شبوہ صوبے کے قصبے معیفہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں37شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ خیال کیاجاتا ہے کہ اس آپریشن میں6یمنی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یمن میں سرگرم جریزہ نما عرب میں القاعدہ نامی شدت پسند گروپ القاعدہ کی سب سے خطرناک شاخوں میں سے ایک قرار دیاجاتا ہے ۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا قیام2009میں یمن اور سعودی عرب میں القاعدہ کے گروہوں کے ادغام کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا ۔ القاعدہ کے جنگجو افغانستان اور پاکستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے بعدیمن منتقل ہوئے تھے اور جہاں انہوں نے ملک کے جنوبی علاقے کے ایک بڑے حصے پر اپنا قبضہ جمارکھاتھا ۔ یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس گروپ کی سرکوبی کی کوششیں کررہی ہے اور ان علاقوں کو ان کے قبضے سے چھڑا رہی ہے جہاں انہوں نے چند سال پہلے قبضہ جمالیا تھا۔ گزشتہ ہفتے یمنی فوج نے کہاکہ اس نے ابیان اور شبوہ کے صوبوں میں آپریشن شروع کیا ہے ۔ اتوار کو یمنی فوج کی طرف سے37شدت پسندوں کوہلاک کرنے کی خبر جاری ہونے کے تھوڑی دیر بعد ایک فوجی عہدیدار نے رائٹر کو بتایا کہ شبوہ صوبے میں فوجی چوکی پر ایک خود کش حملے میں6فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس سے ایک روز قبل یمنی فوج نے ابیان صوبے میں القاعدہ کے ایک رہنما سمیت چار جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا قیام2009میں یمن اور سعودی عرب میں القاعدہ کے گروپوں کی روپوشی کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا۔

Yemen 'kills 42 al-Qaeda militants'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں