ملک کے زائد از دس گورنروں کا مستقبل معلق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-26

ملک کے زائد از دس گورنروں کا مستقبل معلق

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یوپی اے حکومت کی جانب سے تقرر کردہ گورنر کرناٹک ایچ آر بھردواج اور پنجاب کے گورنر شیوراج دی پاٹل کے بشمول زائد از دس گورنروں کا انجام معلق ہوگیا ہے جب کہ یہ اشارے ملے ہیں کہ نئی حکومت اخلاق کے ساتھ ان سے یہ کہہ سکتی ہے کہ راج بھونس کا تخلیہ کردیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت جو کل چارج حاصل کرے گی۔ امکان ہے کہ بیشتر گورنرووں کو برطرف کرسکتی ہے لیکن ایسا امکان بھی ہے کہ ان میں سے چند سے اخلاقی طور پر استعفیٰ دینے کے لئے کہا جائے گا تاکہ نئے تقررات کے لئے راستہ ہموار ہوسکے ۔ ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ معمول کے مطابق ہے کہ ایک نئی حکومت راج بھونس پر قابض چند گورنروں سے کہہ سکتی ہے کہ مستعفیٰ ہوجائیں کیوں کہ ان کی اسکیمات اعلی دستوری عہدوں پر فائز افراد کے لئے موزوں نہیں ہوسکتیں ۔ ان گورنروں میں کرناٹک کے ایچ آربھردواج ، ہریانہ کے جگناتھ پہاڑیہ ، تریپورہ کے دیوانند کونو اور راجستھان کی مارگریٹ الوا آئندہ تین چار مہینوں میں اپنی پانچ سالہ میعاد کی تکمیل کریں گی ۔ جب کہ بھردواج کے کرناٹک میں سابقہ بی جے پی حکومت کے ساتھ کشیدہ تعلقات تھے ۔ الوامبینہ طور پر راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی حامل ہیں جو گورنرس چھ تا آٹھ ماہ میں اپنی میعاد مکمل کریں گے ان میں گجرات کی گورنر کملا بینی وال ، مغربی بنگال کے گورنر ایم کے نارائنن ، آسام کے گورنر جے بی پٹنائک، پنجاب کے پاٹل اور ہماچل پردیش کی گورنر ارمیلا سنگھ شامل ہیں ۔ ریاست میں لوک ایوکت کے تقرر پر تجرات میں مودی حکومت کے ساتھ بینی وال کی لڑائی سب جانتے ہیں ۔ اس سال مارچ میں دہلی کی سابق چیف منسٹر شیلا ڈکشت کا کیرالا کے گورنر کے طور پر تقرر کیا گیا تھا ۔ جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرا کو اپریل2013میں دوسری میعاد دی گئی تھی اور دسمبر2013میں سابق داخلہ سکریٹری وی کے دگل کامنی پور کے گورنر کے طور پر تقرر کیا گیا تھا ۔ دیگر گورنروں میں جو نئی این ڈی اے حکومت کی نظر ثانی کے تحت آسکتے ہیں ان میں اتر پردیش میں اپنی دوسری میعاد میں خدمات انجام دینے والے بی ایل جوشی ، گوا میں بی وی وانچو، مہاراشٹر میں اپنی دوسری میعاد میں خدمات انجام دینے والے کے شنکر نارائنن ، ٹاملناڈو کے کے روشیا ، مدھیہ پردیش کے رام نریش یادو ، بہار کے ڈی وائی پاٹل ، سکم کے سرینواس دادا صاحب پاٹل اتر کھنڈ کے عزیز قریشی ، میزورام کے واکم پرتھانم اور جھار کھنڈ کے سید احمد شامل ہیں ۔ چھتیس گڑھ کے گورنر شیکھر دتہ، ارونا چل پردیش کے گورنر لفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈ نربھئے شرما ، ناگا لینڈ کے اشونی کمار اور میگھالیہ کے ،کے کے پال نئی حکومت کی جانچ پڑتال کے تحت آسکتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں