مودی کابینہ کی ممکنہ فہرست کو آر ایس ایس کی ہر ی جھنڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-26

مودی کابینہ کی ممکنہ فہرست کو آر ایس ایس کی ہر ی جھنڈی

نئی دہلی
ایجنسیاں
نامزد وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر کے عہدہ کا حلف لینے والے رفقاء کی فہرست تقریبا تیار کرلی ہے ۔ خبر یہ بھی ہے کہ اس فہرست کو آر ایس ایس کی ہری جھنڈی مل گئی ہے ۔ نریندر مودی اور ان کی کابینی رفقاء کو کل شام چھ بجے راشٹر پتی بھون کے صحن میں منعقدہونے والی ایک تقریب میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرلی منوہر جوشی اسپیکر ہوسکتے ہیں ، وہیں ممکنہ کابینہ میں راجناتھ سنگھ ، ارون جیٹلی، نتن گڈ کری ، سشما سوراج ، روی شنکر پرساد ، مختار عباس نقوی ،گوپی ناتھ منڈے ، رام ولاس پاسوان ، دینکیا نائیڈو ، سمترا مہاجن ، مینکا گاندھی ،راجیو پرتاپ روڑہ، اننت کمار، اوما بھارتی، کلراج مشرا ، شاہنواز حسین، شانتا کمار ، پی ایم سنگما ، بنڈارودتاترے، رتن لال کٹاریہ ، رادھا موہن سنگھ ، کشن لال گوجر، پھگن سنگھ کلستے ، شری پدنایک، راؤ صاحب دنوے۔ بابل سپریو، وی کے سنگھ، پیوش گوئل ، اورناگ ٹھاکر ، ہنس راج اہر، اسمرتی ایرانی وغیرہ کے نام ہیں۔ ان کے کے علاوہ اتحادی پارٹیوں کے ایک درجن سے زائد لیڈروں کو شامل کیے جانے کی امید ہے ۔ ذرائع کے مطابق مودی نے12ممبران پارلیمنٹ ،ایک کابینی وزیر ، اور چار ممبران پارلیمنٹ ، ایک وزیر مملکت بنانے کا فارمولہ طے کیا ہے۔ بہر حال ایسے اشارے ہیں کہ جیٹلی کو وزارت مالیات ، راج ناتھ سنگھ کو وزارت داخلہ کا انچارج اور گڈ کری کو بنیادی ڈھانچوں سے جڑی وزارتوں میں سے ایک کی ذمہ داری دی جائے گی ۔ کابینہ کے لئے جن دیگر لیڈروں کے نام سامنے آرہے ہیں ان میں سشما سوراج ، وینکیا نائیڈو، اننت کمار ، روی شنکر پرساد ، اوما بھارتی ، ہرش وردھن اور پیوش گوئل شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزراء کی تعداد 30سے35کے درمیان ہوگی ، جو معمول سے بہت کم ہوگی ۔ لیکن بعدمیں کابینہ میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے رول کے بارے میں ابھی کوئی پالیسی واضح نہیں ہے ۔ خبروں کے مطابق انہیں لوک سبھا اسپیکر نہیں بنایاجاسکتا لیکن ایسا امکان ہے کہ وہ این ڈی اے کے صدر بنے رہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں