اگر میں دہلی میں ہوتی تو نریندر مودی کو جیل بھیج دیتی - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

اگر میں دہلی میں ہوتی تو نریندر مودی کو جیل بھیج دیتی - ممتا بنرجی

برہمپور(مغربی بنگال)
پی ٹی آئی
ترنمول کانگریس لیڈر ممتا بنرجی نے آج کانگریس پر تنقیدکرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ پارٹی’’خوف سے سمٹ گئی ہے اور بی جے پی کے خلاف قدم اٹھانے ‘ اس کے پاس حکمت عملی نہیں ہے۔‘‘ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر وہ دہلی میں ہوتیں تو نریندرمودی کو جیل بھیج دیتیں۔ ممتا بنرجی نے ضلع مرشدآبادمیں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ان کے پاس(کانگریس کے پاس) حکمت عملی نہیں ہے۔ وہ خوف میں گھر گئی ہے۔وہ(کانگریس)مفاہمت کے ذریعہ باقی ہے اور بنے بنائے میاچس کھیلتی ہے و نیزمیاچ فکسنگ میں ملوث ہوتی ہے۔ نریندر مودی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا گیا ۔ کانگریس’’نریندر مودی کے ساتھ محبت میں جھک گئی ہے‘‘۔’’اگر میں دہلی میں کانگریس کی جگہ ہوتی تو نریندر مودی کو ان کی کمر کے اطراف رسی باندھ کر انہیں جیل بھیج دی ہوتی‘‘۔ وہ مودی کے ان ریمارکس پر شدید تنقید کررہی تھیں کہ16مئی کے بعد غیر قانونی بنگلہ دیشی امیگرنٹس کو باندھ کر بھیج دیا جائے گا۔ اگر کانگریس پارٹی نے ابتداء میں بی جے پی پر دباؤ ڈالا ہوتا تو اس پارٹی میں اب ایسی باتیں کرنے کی ہمت نہ ہوتی‘‘۔ بنرجی نے کہا کہ ایسا تاثر دیاجارہا ہے کہ جیسے مودی پہلے ہی وزیر اعظم بن چکے ہیں۔’’بچہ کی پیدائش سے پہلے شادی کی تاریخ اور وہ بھی مودی بابو کی مقرر کی گئی ہے اور یہ بھی طے کیا گیا کہ دلہا دلہن کو ن ہوں گے‘‘۔’’یہ صورتحال کانگریس اور مارکسی پارٹی کی اعانت کے سبب ہے۔

Would have sent Modi to jail had I been in Delhi: Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں