ودربھ کے تین شہر دنیا کے آلودہ ترین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

ودربھ کے تین شہر دنیا کے آلودہ ترین

چندرپور
ایجنسی
دنیا کے آلودہ شہروں میں مہاراشٹر کے 12شہروں کے ساتھ ودربھ کے تین شہر ناگپور ، امراوتی اور چندر پوربھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چندر پور کے124شہروں میں چوتھا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے دنیا کے91ممالک کے1600شہروں میں ماحول اور صحت مند ہوا کی دستیابی اور دوسرے پہلوؤں پر سروے کیا ۔ ان میں سے500شہروں کے ساتھ ودربھ کے بھی3شہر شامل ہیں ۔ مہاراشٹر کے12آلودہ شہروں میں ممبئی، ناگپور، پونے اور اورنگ آباد ،امراؤتی ، چندرپور،کولہا پور،ناسک،سانگلی ،سولا پور،تھانے اور نوی ممبئی شامل ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فلاویا بسترو نے کہا کہ ان شہروں میں کھلی ہوا میں سانس لینا مشکل ہے ۔ لوگوں کو اچھی اور صاف ہوا دینے میں وہ ناکام ثابت ہورہے ہیں ۔ اس کے نتائج بچوں اور بزرگوں کوبھگتنے پڑیں گے۔2012میں60سال کی عمر تک پہنچنے والے3.7ملین لوگوں کی آلودگی سے موت ہوئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں