پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 10-may-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 10-may-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-may-10

منصف نیوز بیورو
ساحلی کیرالابحر عرب میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی کیفیت جو دو روز قبل پیدا ہوئی تھی اب وہ بڑھ کر آندھرا پردیش اورکرناٹک پر قائم ہوگئی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں سارے آندھرا میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے نتیجہ میں عام زندگی پر اثر پڑا ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک18.7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ3دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ضلع رنگاریڈی کے پرگی ، کریم نگر کے میڈپلی اور میدک میں6,6سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں6ڈگری سنٹی گریڈ کی کمی واقع ہوگئی ہے ۔ برقی کی سربراہی پر بھی زبردست اثر پڑا۔ بلدیہ حیدرآبادنے اپنے طور پر بارش ریکارڈ کی ۔ سعید آباد منڈل کے ملکا پور مقام پر23.50ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ نارائن گوڑہ کے علاقہ میں17.50اور چار مینار کے سردارمحل بلدی دفتر میں16.75ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ ایل بی نگر میں16.75،آصف نگر میں 15.7کوکٹ پلی میں14.75مادھا پور میں14اور فیور ہاسپٹل نلہ کنٹہ کے پاس 13.50ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چنتل بستی ، ندیم کالونی ٹولی چوکی، لکڑی کا پل ، نظام کالج ، گاندھی بھون ، دھرم کرم روڈ، لیک ویوگیسٹ ہاؤز سوماجی گوڑہ کے پاس پانی جمع ہونے کی شکایت موصول ہوئی ۔ جمعہ کی دوپہر تک بشیر باغ دھرم کرم روڈبیگم پیٹ اور سنٹرل اکسائز کالونی میں3مقامات پر درخت گرنے کے واقعاتپیش آئے۔ اس دوران بلدیہ کے کمشنر سومیش کمار نے پانی جمع ہونے کے مقامات کامعائنہ بھی کیا۔ انہوں نے ٹولی چوکی، شیخ پیٹ نالہ، بنجارہ ہلز اور سوما جی علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے بلدیہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ فوری پانی کی نکاسی کا کام انجام دیں۔ وقفہ وقفہ سے بارش کے باعث برتی کی سربراہی پر بھی اثر پڑا 11-KVکے106فیڈرس پر اثر پڑا ۔ کاروان، آسمان گڑھ ،آصف نگر ، یاقوت پورہ ، ساگر سوسائٹی ، چلکل گوڑہ ، انجیا نگر ، بوئن پلی، سکندرآباد اور سنتوش نگر میں کافی دیر تک برقی کی سربراہی معطل رہی۔ یاقوت پورہ اور حافظ بابا نگر کے پاس برقی کنڈکٹروں پر دیوار گر جانے کے باعث سربراہی بند رہی ۔ کوکٹ پلی کے پاس2مقامات اور دلسکھ نگر کے پاس ایک مقام پر برقی تاروں پر درخت کے ڈال گرجانے کے باعث برقی کی سربراہی میں خلل پڑا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں