امریکی میڈیا کی توجہ مودی کے علاقائی عزائم پر مرکوز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-28

امریکی میڈیا کی توجہ مودی کے علاقائی عزائم پر مرکوز

واشنگٹن
آئی اے این ایس
ایک طرف جہاں صدر بارک اوباما نے نئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوستان کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے وہیں امریکی میڈیا کی توجہ مودی کے علاقائی عزائم پر مرکوز ہے ۔ اوباما نے جہاں مودی کو مدعو کیا ہے وہیں اخبار نیو یارک ٹائمس نے کہا کہ مودی نے سارک ممالک کے سربراہوں کو اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کرکے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ علاقائی صورتحال پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتے ہیں ۔ اخبار نے’’سفارتکاری کی علامات‘‘ کے زیر عنوان اپنی رپورٹ یں لکھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ دونوں ممالک امن کے طریقہ کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔ اخبار لاس اینجلس ٹائمس نے لکھا کہ مودی نے ملک کو ایک نئی اور مزید اعتدال پسند حکومت دی ہے جیسا کہ ہندوستانی عوام اقتصادی تبدیلیوں کے خواہاں ہیں۔

US media focuses on Narendra Modi's 'regional ambitions'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں