جنر ل سوہاگ آرمی چیف مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-14

جنر ل سوہاگ آرمی چیف مقرر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستانی فوج کے پیدل دستہ کے ایک سینئر آفیسر لیفٹنٹ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ، جنرل بکرم سنگھ فوج کے نئے سربراہ ہوں ۔ حکومت نے بی جے پی کے احتجاج کو نظر اندا ز کرتے ہوئے انہیں اعلی عہدہ پر مقرر کردیا ۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ کی زیر قیادت کابینہ کی تقررات کمیٹی نے وزارت دفاع کی سفارش موصول ہونے کے ایک دن بعد اسے قبول کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ تقرر کے بارے میں رسمی اعلان دو دنوں کے اندر کیا جائے گا۔59سالہ لیفٹنٹ جنرل سوہاگ فوج کے نائب سربراہ اور سب سے سینئر لیفٹنٹ جنرل ہیں۔ گورکھا آفیسر سوہاگ1987ء میں سری لنکا میں ہندوستانی امن فوج میں شامل تھے ۔ ان کی میعاد30ماہ کی ہوگی ۔ وہ لیفٹنٹ جنرل سنگھ کی جگہ لیں گے جو 31جولائی کو سبکدوش ہورہے ہیں ۔ سوہاگ کو گزشتہ سال دسمبر میں22واں چیف آف آرمی اسٹاف بنایا گیا تھا۔ قبل ازیں انہوں نے16جون2012کو ایسٹرج آرمی کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی ۔ وہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے ایک تنازعہ میں بھی شامل رہے تھے ۔ جس کا تعلق آسام میں انٹلی جنس کے ایک آپریشن سے تھا۔ مئی2012ء میں جنر بکرم سنگھ کے جائزہ سنبھالنے کے بعد سوہاگ پر سے پابندی برخاست کی گئی ۔ وہ اس وقت ٹوکارپس کمانڈر تھے ۔ بی جے پی نے تقرر میں عجلت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اس معاملہ کو نئی حکومت پر چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ کافی وقت باقی ہے ۔ روایت کے مطابق ہندوستان کے آرمی چیف کو موجودہ فوجی سربراہ کی سبکدوشی سے دو ماہ قبل مقرر کیاجاتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے حکومت کو نئے آرمی چیف کے تقرر کی اجازت دی تھی۔

UPA appoints Dalbir Singh Suhag as Army chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں