بدھ پورنیما پر صدراور نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-14

بدھ پورنیما پر صدراور نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اورنائب صدر محمد حامد انصاری نے ملک کے باشندوں کو آج بدھ پورنیما کی مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ نے بدھ پورنیما سے قبل قوم کو اپنی مبارکبادی کے پیغام میں کہا کہ مہاتما بدھ کی زندگی اور تعلیمات عالمی سطح پر اہمیت کی حامل ثابت ہوئی ہیں ۔ مہاتما بدھ کے عدم تشدد ، امن و شانتی اور انسانیت کی خدمت کی تعلیمات نے انسانی تاریخ و تہذیب پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما بدھ کی تعلیمات کی بین الاقوامی اہمیت کے سبب ہی دنیا بھر میں بودھ مذہب کے پیرو کاروں کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے توقع ظاہر کی کہ مہاتمابدھ کا پیغام ہمارے افکار، اقوال اور افعال میں شامل ہوگا تو ہم سب کو عالمی بھاری چارہ کی راہ پر گامزن کرنے میں مشعل راہ کا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر نائب صدر جمہوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مبارک دن پر ہم سب مہاتما بدھ کے عدم تشدد، امن و شانتی اور خودی کے پیام پر عمل پیرا ہونے کا پختہ عزم کریں تاکہ ہم ایک بہتر سماج کی تعمیر کرسکیں۔

President greets people on Buddha Purnima

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں