گجرات میں نریندر مودی کے جانشین کی تلاش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-14

گجرات میں نریندر مودی کے جانشین کی تلاش

احمدآباد
پی ٹی آئی
اکزٹ پولس میں این ڈی اے کے لئے فتح کی پیش قیاسی کے ساتھ ہی گجرات کے بی جے پی قائدین آج حرکت میں آگئے جس کے نتیجے میں نریندر مودی کے جانشین کی تلاشی کے بارے میں قیاس آرائیاں پیدا ہوئیں مگر پارٹی نے ان قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ معمول کا عمل ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے9مرحلوں کے کل اختتام کے بعد گجرات بی جے پی کے اہم قائدین پر مشتمل گروپ نے صورتحال پر غوروخوض کے لئے آج ایک میٹنگ منعقد کی ۔ ریاستی بی جے پی کے صدر آر سی فالدہ کی زیر صدارت منعقدہ میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں پیدا ہوئیں کہ مودی دہلی منتقل ہونے والے ہیں اس لئے ان کے جانشین کی تلاش کے لئے یہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ تاہم ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجئے گوپانی نے میٹنگ کو معمول کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے چیف منسٹر کا فیصلہ16مئی کو لوک سبھا نتائج کے اعلان کے بعد ہی کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی ہماری مرکزی پارلیمانی بورڈ کے فیصلہ کے مطابق کیا جائے گا۔ مودی کے جانشین کے طور پر کئی افراد کے نام لئے جارہے ہیں جن میں مودی کے دست راست امیت شاہ ،سینئر وزراء آنندی پٹیل،نتن پٹیل،سوربھ پٹیل کے علاوہ ریاستی پارٹی کے آرگنائزنگ سکریٹری بھیکو ولسانیا بھی شامل ہیں ۔ نتن پٹیل اور دلسانیا نے برملا عہدہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ پٹیل نے کہا کہ اگر پارٹی نے مجھے عہدہ دیا تو میں اگلا چیف منسٹر بننے کے لئے تیار ہوں۔ اگر آپ کسی بھی ایم ایل اے سے پوچھیں کہ آیا وہ چیف منسٹر بننے کے لئے تیار ہیں تو وہ اس بات کا جواب دے گا۔ اگر آپ ویراٹ کوہلی سے پوچھیں کہ آیا وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننا چاہتے ہیں تو وہ نہی نہیں کہیں گے ۔ دلسانیا نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر پارٹی انہیں چیف منسٹر بنانے کا فیصلہ کرے تو وہ تیار ہیں۔

BJP's search for Narendra Modi's successor in Gujarat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں