جنوبی کوریا میں 2 ٹرینیں متصادم - 200 افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

جنوبی کوریا میں 2 ٹرینیں متصادم - 200 افراد زخمی

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں آج ایک اسٹیشن پر ایک سب وے ٹرین دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں تقریباً200افراد زخمی ہوگئے۔ مختلف اطلاعات اورایمرجنسی خدمات کی جانب سے بتایا گیا کہ اس حادثہ میں کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ یہاں یہ حادثہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب کہ محض2ہفتے قبل بحری جہاز کی غرق آبی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں300افراد غرق یا لاپتہ ہوگئے ۔جہاز کے غرق ہونے کایہ ملک کی پچھلی20سالہ تاریخ کا بدترین حادثہ رہا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرینوں کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنگ وانگ سمنی اسٹیشن سے ایک ٹرین نکل رہی تھی تب ہی مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ کے فوری بعد بیشتر مسافرین نیچے کود پڑے جس کی بناء پر وہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایک قریبی اسپتال میں شریک کرایا گیا جہاں ان کے زخموں کی نوعیت بہت زیادہ سنگین نہیں بتائی گئی۔

Two subway trains collide in Seoul, around 200 injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں