ہندوستانی طالب علم کو امیتابھ بچن اسکالر شپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

ہندوستانی طالب علم کو امیتابھ بچن اسکالر شپ

Bachchan-inaugurates-university-scholarship
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امتیابھ بچن نے باوقار پی ایچ ڈی اسکالر شپ ایوارڈ ہندوستانی طالب علم کو دیا۔ یہ ایوارڈ ٹراپ یونیورسٹی شری امیتابھ بچن اسکالر شپ کے نام سے قائم کیا ۔ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں71سالہ امیتابھ بچن نے ایوارڈ ہندوستانی طالب علم لاٹروب گریجویٹ روشن کمار کو عطا کیا ۔ لاٹروب یونیورسٹی کے وائس چانسلر جان دیوار نے کہا کہ اس ایوارڈ کی تقسیم اس یونیورسٹی کے لئے ایک اعزاز ہے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہندوستان کے1100طلباء یہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔1060ء کے عشرے میں اس وقت کی وزیرا عظم اندرا گاندھی نے یہاں کا دورہ کیا تھا۔ روشن کمار کا تعلق ہندوستان کے مقام رانچی سے ہے ۔ انہوں نے 2006ء میں رانچی برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کی فلمیں دیکھتے رہے ہیں۔ انہوں ںے یہ تصور نہیں کیا تھا کہ وہ ایک دن شخصی طور پر امیتابھ بچن سے ملاقات کریں گے۔

Amitabh Bachchan presents scholarship to an Indian student at La Trobe University, Melbourne

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں