14/مئی نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
سی پی آئی ایم اور سی پی آئی کے سرکردہ قائدین لوک سبھا انتخابی نتائج کے اعلان کے بعداتوار کو علیحدہ علیحدہ اجلاس میں نتائج کا جائزہ لیں گے اور رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے تناظر میں حکمت عملی کو ترتیب دیں گے ۔ سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو اور سی پی آئی سنٹرل سکریٹریٹ کا اجلاس18مئی کو انتخابی نتائج کے دو دن بعد منعقد ہوگا ۔ ان جماعتوں کے ذرائع نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے ذرائع نے کہا کہ اس موقع پر متعلقہ جماعتوں کے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا اور انتخابی نتائج کے بعد سیاسی صورتحال کے تناظرمیں فیصلہ لیا جائے گا۔ بائیں بازوں کی جماعتیں غیر کانگریسی مخالف بی جے پی محاذ کی مہم چلا رہی ہے۔ جب کہ ان جماعتوں کے قائدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا محاذ بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے کو انتخابات کے بعد اقتدار پر آنے سے روکنے کے لئے سامنے آئے گا۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ اس کا انحصار لوک سبھا میں علاقائی اور بائیں بازوں کی جماعتوں کو حاصل ہونے والی نشستوں کی تعداد پر ہوگا ۔ سی پی آئی ایم نے حالیہ انتخابات میں23ریاستوں کے98حلقوں سے مقابلہ کیا ۔2009کے دوران پارٹی نے16نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ جب کہ2004ء میں اعداد و شمار 44تھے ۔ سی پی آئی کے15ویں لوک سبھا میں 4ارکان ہیں جب کہ آر ایس پی اور فارورڈ بلاک کے دو ارکان ہیں بائیں بازوں کی جماعتوں نے انتخابات سے متعلق تشدد اور مغربی بنگال میں برسر اقتدار ترنمول کانگریس کی جانب سے مبینہ دھاندلیوں پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور3200سے زائد پولنگ بوتھ پر دوبارہ راء دہی کا مطالبہ کیا ۔Top brass of Left parties to meet separately on Sunday
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں