بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمیٰ نریندر مودی پر زبردست سٹّہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمیٰ نریندر مودی پر زبردست سٹّہ

ملک کے آئندہ وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے سب سے بڑے دعویدار بی جے پی کے نریندر مودی پر زبردست ’’سٹّہ‘‘ جاری ہے اور سب سے زیادہ رقومات مودی پر لگائی جارہی ہیں۔ اب جب کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے لئے صرف ایک ہی دن باقی ہے ‘مودی کے تعلق سے صرف2پیسے جب کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی پر35روپے لگائے گئے ہیں ، جو گزشتہ ہفتہ کے مقالہ میں 10روپے کم ہیں۔ پرینکا وڈرا گاندھی جنہوں نے انتخابات میں حصہ لیے بغیر اپنی والدہ سونیا گاندھی اور بھائی راہول گاندھی کے لئے مہم چلائی تھیں ،بدستور انتہائی مقبول ہیں اور ان کے لئے ایک روپیہ لگایا گیا ہے۔ اس طرح وہ اپنے بھائی سے کہیں آگے ہیں ۔ دیگر امکانی دعویداروں جیسے مایاوتی ، ملائم سنگھ یادو اور ممتا بنرجی پر سٹہ کم ہونے کے بعد یہ قائدین45روپے اور55روپے کے درمیان ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال گویا ایک دورکے دعویدار بنے ہیں اور ان پر60روپے سٹہ کھیلاجارہا ہے۔ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے نے متوقع طور پراپنی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔220نشستوں پر30پیسے سٹہ لگایا جارہا ہے جب کہ230نشستوں کے لئے یہ40پیسے ہے اور جادوئی عدد یعنی سادہ اکثریت272کے لئے یہ ’’شرح‘‘ ایک روپیہ ہے ۔ گزشتہ ہفتہ یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ این ڈی اے لگ بھگ230نشستیں جیت سکتی ہے اور ان نشستوں پر ایک روپیہ سٹہ کی بولی لگائی گئی ہے ۔ اس کے برعکس سٹہ بازوں نے اندازہ قائم کیا ہے کہ کانگریس پارٹی‘ پارلیمنٹ میں2ہندسوں تک گھٹ کر رہ جاسکتی ہے ۔ اس کا ایک سبب ناقص کارکردگ اور دوسرا سبب مودی کی جارحانہ مہم ہے ۔ تاہم بائیں بازو کی جماعتیں اور دیگر علاقائی جماعتیں ، مابقی نشستیں جیت سکتی ہیں ۔ اس طرح ایک مستحکم طاقتور محاذ اور نئے اتحادو کے وجود میں آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ دبئی میں بھی ہندوستانی تارکین وطن ، ملک کے انتخابات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ باخبر ذرائع کے بموجب ممبئی ، نئی دہلی، احمدآباد کے علاوہ پاکستان اور دبئی میں لگ بھگ12ہزار کروڑ روپے سٹہ میں لگائے گئے ہیں ۔ دیگر تخمینوں کے بموجب توقع ہے کہ یوپی، راجستھان ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر اور گجرات میں این ڈی اے کا مظاہرہ بہت اچھار ہے گا ۔ اسی طرح دیگر غیر یوپی اے جماعتیں بھی علاقائی جذبات و احساسات اور مقامی ترجیحات کی بنیاد پر اپنی کارکردگی کا بہتر مظاہرہ کریں گی ۔ تاہم یہ بتا بتادی جائے کہ ہندوستان میں سٹہ بازی غیر قانونی ہے اور سیکوریٹی ایجنسیاں ایسی سرگرمیوں پر قریبی نظر رکھے ہوئی ہے ۔ درین اثناء وڈودرا سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب گجرات کی لوک سبھا نشست وڈودرا کے لئے بھی زبردست سٹہ چل رہا ہے ۔ بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمیٰ نریندر مودی ، وارانسی کے علاوہ وڈودرا سے بھی امیدوار ہیں ۔ایسے میں جب کہ اکزٹ پولس میں مرکز میں نریندرمودی کے مواقع کی پیش قیاسی کی گئی ہے، یہاں گجرات کے آئندہ چیف منسٹر کے بارے میں قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ مودی اگرچہ اپنے امکانی جانشین کے بارے میں رازداری برت رہے ہیں ، ان کی قریبی بااعتمادساتھی اور موجودہ وزیر ریونیو آنندی بین پٹیل کا نام ‘ریاستی چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے لیا جارہا ہے اگرچہ بعض گوشوں سے احساس ظاہر کیا گیا ہے کہ سینئر بی جے پی لیڈر وجو بھائی والا بھی اس دوڑ میں ہیں۔ ایک سٹہ باز(بگی) نے کہ اکہ’’اگرمیں آنندی بین پٹیل پر ایک لاکھ روپے سٹہ میں لگاؤں اور وہ آئندہ چیف منسٹر بن جاتی ہیں تو مجھے بحساب 80پیسے فی روپیہ1.80لاکھ روپے آمدنی ہوگی۔

Narendra Modi remains bookies 'hot favourite' for PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں