فرقہ پرستوں کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-15

فرقہ پرستوں کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی - ڈگ وجئے سنگھ

اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس قتدار پر آئے نہ آئے انتشار پسند اور اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جدو جہد جاری رکھی گی ۔ انہوں نے کہا کہ آیا ہم آئندہ حکومت تشکیل دیں یا پھر اپوزیشن میں بیٹھیں ہم سیکولرازم کے تحفظ کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ غریب عوام کی خدمت کریں گے اور فرقہ پرست اور منقسم کرنے والی طاقتوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔ کرناٹک اسٹیٹ کانگریس کوارڈیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کانگریس لوک سبھا انتخابات میں اچھا مظاہرہ کرے گی۔ میڈیا کے سرویز کا حوالہ دیتے ہوئے سنگھ نے کہا ہے کہ2004اور پھر2009میں سروے غلط ثابت ہوئے ہیں ۔ کیونکہ یہ سروے چند ووٹرس کی رائے کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ اس میں تمام80کروڑ ووٹرس شامل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1989،1997،1999میں کانگریس نے شاندار واپسی کی ، اس لئے میڈیا اس پارٹی کو فراموش نہیں کرسکتا ، جس کی طویل تاریخ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تیسرا فرنٹ مرکز میں آئندہ حکومت تشکیل دینا چاہتا ہے تو اس کی قیادت انگریس کو کرنی چاہئے جسے سیاست کا تجربہ ہے اور اس نے سوشلزم اور سیکولرازم کے نظریات سے کبھی منہ نہیں موڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جس نے انتخابی مہم کا آغاز شروع کیا تھا ، فرقہ واریت پر اس کی مہم اختتام کو پہنچی ہے ۔ جو پارٹی کی حقیقی تصویر ہے ۔ بی جے پی کی جانب سے مودی کی انتخابی مہم کو ماورائے عقل قرار دیتے ہوئے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ مہم کے اخراجات5000کروڑ تک ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی بیرون ممالک میں جمع کالا دھن کو واپس لانے کے تعلق سے بات کرتے ہیں مگر ملک میں موجود کالا دھن جو کہ الیکشن کے دوران خرچ ہوا اس کے تعلق سے ان کی کیا رائے ہے۔

Media had written us of in 2004, 2009 as well: Digvijaya Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں