تلنگانہ اور سیما آندھرا میں بارش کی پیش قیاسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

تلنگانہ اور سیما آندھرا میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ اور سیماآندھرا میں گرمی کی لہر میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ضلع کھمم میں درجہ حرارت4ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوئلہ کی کانیں ہونے کے باعث تلنگانہ کے اضلاع کریم نگر، ورنگل، ھمم، نلگنڈہ اور عادل آباد میں درجہ حرار ت میں اضافہ ہوا ہے ۔ ضلع ورنگل میں درجہ حرارت42ڈگری عادل آباد می38کریمنگر میں38وشاکھا پنٹم میں33وجئے واڑہ میں36حیدرآباد میں36مغربی گوداوری میں35کڑپہ میں39اننت پور میں39نیلور میں36اور تروپتی میں34ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں تلنگانہ اور سیما آندھرا کے بیشتر مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ماہرین ماحولیات کا ماننا ہے کہ بڑے پیمانہ پر جنگلات کی کٹائی اور تالابوں سے بڑے پیمانہ پر غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کے باعث گرمی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔ درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث نظام آباد، عادل آباد ، ھمم کے علاوہ حیدرآباد میں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ریاست میں کئی گھنٹے برقی کی کٹوتی کی جارہی ہے ۔ گرمی کے باعث عوام کا برا حال ہے ۔ دوپہر کے اوقات میں سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔ گرمی کی شدت ، تپش و تمازت میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں۔ گزشتہ سال بھی تلنگانہ کے علاوہ سیماآندھرا کے کئی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی تھی۔ اس سال بھی گرمی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جس سے بچنے کے لئے عوام ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کررہے ہیں۔

Telangana and Seema Andhra rains predicted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں