سیما آندھرا - فہرست رائے دہندگان سے ناموں کے اخراج کی شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

سیما آندھرا - فہرست رائے دہندگان سے ناموں کے اخراج کی شکایت

کاکیناڈا
یو این آئی
جگناتھ پورم میں ماہی گیروں کے غلبہ والے علاقہ یتیمو گا کی ووٹر لسٹوں سے تقریباً تین ہزار رائے دہندوں کے ناموں کے غائب ہونے کی اطلاع پر مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا۔ متاثرہ افرادنے جلوس کی شکل میں دفتر آر ڈی او پہنچ کر دو گھنٹے تک دھرنا دی اور مطالبہ کیا کہ انہیں حق رائے دہی کا موقع فراہم کیاجائے ۔ احتجاجیوں نے گزشتہ انتخابات میں انہیں دئیے گئے ووٹر کارڈس دیکھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ متعلقہ عہدیداروں نے وائی ایس آر سی پی لیڈر جو سابق رکن اسمبلی اور جاریہ انتخابات میں اسمبلی میدوار بھی ہیں کی ایماء پر ان کے نام خارج کردئیے ہیں۔ اس احتجاج سے علاقہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی تھی ۔ پولیس کے سمجھانے کے باوجود احتجاجی سڑک پر بیٹھے رہے ۔ ریونیو عہدیداروں کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کے تیقن پر ہی انہوں نے احتجاج ختم کیا۔ اس واقع کے کچھ دی بعد ایساہی ایک اور مظاہرہ کانگریس کے امیدوار پی نانا جی کی جانب سے سامبا مورتی مرکز رائے دہی کے روبرو کیا گیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹ سے تقریباً500ووٹروں کے نام خارج کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے فہرست رائے دہندگان میں کی گئی تبدیلیوں کی الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ موتھن نگر،جگناتھ پورم اور دملا پیٹ میں پیش آئے معمولی لفظی جھڑپوں کے سوا کاکیناڈا اربن اور دیگر دیہی حلقوں میں رائے دہی پر امن رہی ۔ وجئے واڑہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وجئے واڑہ میں بارش ،بجلی ووٹرس کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ۔ یہاں رائے دہی کے روز دوپہر2بجے تقریباً آدھے گھنٹہ شدید بارش ہوئی۔ اس دوران پولنگ بوتھس پر قطاروں میں کھڑے ووٹر س وہیں ٹھہرے رہے ۔ کرشنا لنکا میں قائم ایک پولنگ بوتھ میں ووٹرس بارش میں بھیگتے ہوئے اپنی باری کے منتظر رہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع کرشنامیں مجموعی طور پر رائے دہی پر امن رہی ۔ ضلع گنٹورمیں ٹی ڈی پی کے لوک سبھا امیدوار آرسامبا سیوا راؤ پر وائی ایس آر سی پی کارکنوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔ امیدوار کی گاڑی پر لاٹھیاں اور پتھر برسائے گئے۔ کسی طرح آرسامبا سیوارووہاں سے محفوظ نکل گئے ۔ انتہائی حساس مقامات کے طور پر نشاندہی کئے گئے پداکراپاڈو، گراجالا، ماچرلہ اوردینو کنڈہ اسمبلی حلقوں کے پولنگ بوتھس پر رائے دہی5بجے شام ہی ختم کردی گئی۔

Seemandhra Voters' names removed from the Voter List

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں