سری لنکا کے مسلمانوں کو بدھسٹوں کی دھمکیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

سری لنکا کے مسلمانوں کو بدھسٹوں کی دھمکیاں

سرلنکا کے مسلم قانون سازوں کے ایک گروپ نے صدر راجہ لکشے سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیت کے خلاف بدھسٹ انتہا پسندوں کی نفرت کی مہم کو روکیں ۔ دی مسلم کونسل آف سری لنکا جو مسلمانوں کی ایک نمائندہ تنظیم ہے اس کے18قانون سازوں میں سے 16قانون سازوں نے صدر راجہ لکشے کے نام تحریر کردہ مکتوب میں مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے خلاف بدھسٹوں کی منافرتی مہم کو روکیں ۔ بدھسٹ قوم پرست گروپ جسے یوڈو بالا سینا منیالہ اور روایہ اور راون بالیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کی مہم چلا رہے ہیں ۔ مسلم قانون سازوں نے صدر لکشے سے کہا کہ ہم اس بات کو پیش کرنا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف بدھسٹوں کی نفرت کی مہم جاری ہے ۔ مسلمانوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مسلم ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ مسلم اقلیت کو خوفزدہ کیاجارہا ہے ۔ مکتوب میں کہا گیا کہ بدھسٹ انتہا پسند مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ جلال غذا کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔ مسلمانوں کے لباس پر اعتراض کیاجارہا ہے ۔1990ء کے عشرے میں ایل ٹی ٹی ای نے جن مسلمانوں کو ان کے مقامات میں بے دخل کیا تھا ان کی واپسی میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ۔ ان بے دخل مسلمانوں کی باز آبادکاری میں کوئی مدد نہ ہونے پر ان کی باز آباد کاری رکاوٹ ہورہی ہے ۔ مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی باز آبادکاری کے لئے مسلم ممالک سے عطیات حاصل کرنے کی کوشش میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ۔ عطیات کے ذریعہ باز آبادکاری کا کچھ کام ہوا ہے ۔ مسلمانوں کی مدد کے لئے بیرونی مسلم ممالک کے عطیات روانہ کرنے پر بدھسٹ ناراض ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ بدھسٹ انتہا پسندگروپ کے ارکان نے ایک مسلم وزیر کے دفتر پر حملہ کردیا۔ صدر راجہ پکشے نے منافرت روکنے اور فوجی حملوں کو روکنے کے لئے خصوصی پولیس کے یونٹ قائم کئے ۔ ان پولیس یونٹوں کے قیام میں تاخیر کی جارہی ہے ۔

Sri Lankan Muslims ask for protection from Buddhist hate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں