صحافیوں کے لئے ہندوستان بھی ایک خطرناک ملک - اقوام متحدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

صحافیوں کے لئے ہندوستان بھی ایک خطرناک ملک - اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان ، پاکستان ، سری لنکا اور افغانستان ان ممالک میں شامل ہیں جو صحافیوں کے لئے نہایت خطرناک ہیں۔ رپورٹ میں ان ممالک نے نشانہ بناکر تشدد کے بڑھتے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ’انصاف کے لئے مہم:جنوبی ایشیاء میں صحافت کی آزادی2013-14میں کہا گیا کہ ہندوستان میں2013میں12صحافی ہاک کئے گئے ۔ عالمی یوم صحافت کے موقع پر آج یہاں یہ رپورٹ جاری کی گئی ۔ رپورٹ میں جنوبی ایشیاء سے متعلق باب میں کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ تنظیموں ،برہم ہجوم اور مسلح گروپ ان ہلاکتوں کے لئے ذمہ دار ہیں ۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ نہایت سفاکی کے ساتھ یہ ہلاکتیں کی گئیں جب کہ مجرم بچ گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ باغیوں سے متاثرہ علاقوں میں مذکورہ سال صحافیوں کے لئے سیکوریٹی بدستور ایک خدشہ رہی ۔ چھتیس گڑھ میں دسمبر2013میں باساگوڈا قصبہ میں تجربہ کار صحافی سائی ریڈی کودن دھاڑے کلہاڑی سے مار مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔ باور کیا جاتاہے کہ ماؤنوازوں نے انہیں ہلاک کیا مگر سرکاری طور پر کوئی دعوی نہیں کیا گیا۔ منی پور میں سیکوریٹی فورسس اور جنگجو گروپ دونوں صحافیوں کو دھمکیاں دیتے ہیں ۔ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کمیٹی نے یہ رپورٹ مرتب کی ہے اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سری لنکا، افغانستان اورپاکستان میں بھی سفاکانہ ہلاکتیں کی گئیں۔

India, Pakistan among most dangerous countries for journalists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں