1/مئی نئی دہلی یو۔این۔آئی
سپریم کورٹ نے بیرون ملک جمع کالا دھن کے معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے اس کی قیادت سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ایم پی شاہ کے سپرد کردی ۔ سپریم کورٹ نے مشہور وکیل رام جیٹھ ملانی اور دیگر کی عرضی پر آج ہدایت جاری کرتے ہوئے جسٹس شاہ کو ایس آئی ٹی کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی ۔ جسٹس ایچ ایل دتو ،جسٹسرنجنا پرکاش دیسائی اور جسٹس مدن بھیم راؤ کی بینچ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ جرمنی کے لنچیسٹائن بینک کے ان ہندوستانی کھاتہ داروں کے نام اور دیگر دستاویزات مہر بند لفافے میں3دن کے اندر اندر عرضی گزارکو سونپ دیں ، جن سے متعلق تفتیش مکمل ہوچکی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 29اپریل کو مرکزی حکومت نے ان کھاتہ داروں کے نام اور متعلقہ دستاویزات دو لفافوں میں عدالت کے حوالے کردئیے تھے ۔ پہلے لفافے میں ان18کھاتہ داروں کے نام ہیں،جن کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے ۔
ان میں سے17کے خلاف مقدمے کا عمل بھی شروع کیاجارہا ہے ، جب کہ ایک کھاتہ دار کی موت ہوچکی ہے ۔ غور طلب ہے کہ4جولائی2011ء کو عدالت نے کالے دھن سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لئے سابق جج بی بی جیون ریڈی کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کی تھی ، جسے حکومت نے چیلنج کیا تھا ۔ 2رکنی بنچ نے 23ستمبر2011ء کو متضاد فیصلہ دیا تھا ، جس کے نتیجے میں اس مسئلے کو 3رکنی بنچ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں